کیا عورت شوشل میڈیا میں آنکھ ہاتھ پاؤں ظاہر کر سکتی ہے اور برقع جو آج کل رائج ہے کیسا ہونا چاہئے؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚کیا عورت شوشل میڈیا میں آنکھ ہاتھ پاؤں ظاہر کر سکتی ہے اور برقع جو آج کل رائج ہے کیسا ہونا چاہئے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اَلسَّلاَمْ عَلَيْــــــــــــــــــــكُمْ وَرَحْمَةُاللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورت شوشل میڈیا کے ویڈیوز وغیرہ میں اپنے ہاتھ یا پاؤں یا آنکھیں وغیرہ ظاہر کر سکتی ہے؟
اور دور حاضر کے مطابق شرعی پردے کی حد کیا ہے اور کیا ڈیزائن والے برقعے بھی پردے کے حکم میں آتے ہیں ؟
*المستفتی: غلام حسین سعودی عرب*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
*الجواب :* 
آزاد عورت کا تمام بدن ستر ہے سوائے چہرے، ہتھیلیوں اور قدموں کے مگر پھر بھی اسے غیروں کے سامنے کھولا نہ جائے،

نہایہ میں ہے:
*"، سدل الشیئ علی وجھھا واجب علیھا "،*
چہرے پر پردہ لٹکانا عورت پر واجب ہے,
*(📕 النہایہ مع ارشاد الساری بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۱۴) ص (۵۵۱) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*

تصویر کشی ہو یا ویڈیوگرافی دونوں ایک ہی جنس ہے بلکہ ویڈیو کہیں زیادہ خترناک اور یہ دونوں چیزیں سراسر حرام ہے،

فتاویٰ شامی جلد (۹) ص (۵۱۹) میں ہے: *"، لحرمة تصوير ذي الروح "'* 
عورت کی آواز بھی عورت ہے
( 📒ردالمحتار (باب شروط الصلاۃ، فصل في النظر و اللمس، جلد (۱) صفحہ (۴۰۶) پر ہے 
*" نغمۃ المرأۃ عورۃ۔*

 *فیشن،ڈیزائن* سے مراد اگر زیب و زینت ہے تو جواز کا حکم دیا جائے گا کہ زینت عورت کیلئے حلال ہے لیکن اگر تنگی و چستی مراد ہے کہ جس بنا پر جسم کی رنگت و ہیت جھلکتا ہے تو یہ ممنوع اور ایسے برقعے پہننے سے پردہ نہ ہوگا یہ وضع فساق ہے نیز عورت فاسقہ لعنتی ہوگی، اور اسی طرف نبی کریم ﷺ نے پیشنگوئی فرمائی تھی،

امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
*عورت کا ایسا چست ہونا کہ عضو کا پورا انداز بتائے۔یہ بھی ایك طرح کی بے ستری ہے۔حضور اقدس صلی ﷲ تعالٰی علیہ و سلم نے جو پیشگوئی فرمائی کہ نساء کا سیات عاریات ہوں گی کپڑے پہننے ننگیاں، اس کی وجوہ تفسیر سے ایك وجہ یہ بھی ہے کہ کپڑے ایسے تنگ چست ہوں گے کہ بدن کی گولائی فربہی انداز اوپر سے بتائیں گے،*
*( 📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۲۲) ص (۱۶۳/١۶۴) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*

*🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔*

*✅الجواب صحیح : محمد عمیر رضا قادری مرکزی باڑاوی، مدینة العلماء باڑا شریف سیتامڑھی بہار۔*

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے