پیٹھ پر بنے نشان سے کیا کچھ فائدہ یا نقصان ہوتا ہے؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚پیٹھ پر بنے نشان سے کیا کچھ فائدہ یا نقصان ہوتا ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضور میرا ایک سوال یے ہے کہ اگر کسی لڑکی کی پیٹھ پر سانپ کا چتر بنا ہو اور بہت بڑا ہوتو یے عوام میں مشہور ہے کے لڑکی کی شادی ہوتے ہی شوہر یا پھر اس کے گھر کا کوئی نہ کوئی مر جاتا ہےاور تجربہ بھی کیا گیا ہے تو کیا یے صحیح بات ہے؟؟ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
*المستفتی: ضمیرالدین اشرفی سیتامڑھی بہار۔*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب:*  
یہ سراسر جہالت و حماقت ہے اور غلط ہے حقیقت سے اسکا کوٸی تعلق و رشتہ نہیں!
بلکہ اس طریقے کی خیالات لانا ایمان کی کمزوری ہے!

حقیقت یہ ہے کہ موت زندگی سرور رنج عزت دولت سب من جانب اللہ ہے! اور یہ تنبیہات قرآن مجید میں اللہ نے اپنےبندوں کو متعدد مقامات پر فرماٸی ہیں! 
جیساکہ ایک مقام پر فرماتا ہے۔۔۔
*"- قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ٘-وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ-بِیَدِكَ الْخَیْرُؕ-اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌتُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ تُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ٘-وَ تُخْرِ جُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ تُخْرِ جُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ٘-وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ "-*
یوں عرض کر اے اللہ ملک کے مالک تو جسے چاہے سلطنت دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے، اور جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے، ساری بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے بیشک تو سب کچھ کرسکتا ہےتو رات کا حصّہ دن میں ڈالے اوردن کا حصہ رات میں ڈالے اور مردہ سے زندہ نکالے اور زندہ سے مردہ نکالے اور جسے چاہے بے گنتی دے
*( کنزالایمان ، اٰل عمرٰن ، آیت ٢٦ ٢٧ )*

اور دوسرے مقام پر فرماتا ہے ۔۔۔
*"- وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ -"*
اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب!
 *( کنز الایمان ، سورہ تکویر ، آیت ٢٩ )*

اور حدیث شریف میں ہے ۔۔۔ 
*"- عن ابی ھریرة قال ان رسول ان رسول اللہ ﷺ قال لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ، وَلَا صَفَرَ، وَلَا نَوْءَ، وَلَا غُولَ، وَلَا يُورِدُ مُمْرِضٌ "-*
مفہوم ۔۔ حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کوئی بیماری متعدی نہیں یعنی کسی کی بیماری کسی دوسرے کو اڑکر نہیں لگتی بدفالی اور بدشگونی کی بھی کچھ حقیقت نہیں نہ الو کی بول چال سے کچھ برا نہیں ہوتا اور نہ ہی ماہ صفرکا مہینے میں کچھ نحوست ہے اور ستاروں کی تاثیر کا عقیدہ بھی جھوٹا ہے اور چھلا وہ بھوت وغیرہ کا بھی کوئی وجود نہیں
*( 📒الصحيح المسلم ، المجلدالثانی ، کتاب السلام ، ص ٢٣٠، مجلس برکات )*

لہذا ۔۔ پیٹھ پر ایک چتر ہو یا چتروں سے پورا جسم بھرا ہو اس سے کسی کی موت و حیات پر کچھ اثر نہیں پڑتا موت جب آتی ہے جب من جانب اللہ حکم ہوتا ہے اور اگر حکم نہ ہو تو کاٸنات کے تمام انسان و جن و فرشتے و حیوانات ملکر کے ایک چیونٹی کو نہیں مارسکتے!

*واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ* 
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــه:* 
*حضرت مولانا عبید اللہ حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف۔*

*✅الجواب صحیح : حضرت مولانا مفتی محمد اسامہ قادری صاحب قبلہ پاکستان۔*
*✅الجواب صحیح : حضرت مفتی شان محمد قادری مصباحی دام ظلہ العالی۔* 

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے