*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚منھ میں مکھی مچھر چلا جائے تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر منہ میں مچھر چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
*المستفتی: عبد الماجد قادری کملا ہربنش پور ضلع شراوستی*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب:*
بلا اختیار مچھر مکھی یا دھواں وغیرہ حلق میں داخل ہو جائے تو روزہ فاسد نہ ہوگا اگرچہ روزہ ہونا یاد ہو، البتہ قصداً داخل کرے تو فاسد ہوجائیگا
عالمگیری میں ہے:
*"- وما لیس بمقصود بالأکل، ولا یمکن الاحتراز عنہ کالذباب إذا وصل إلی جوف الصائم لم یفطرہ کذا فی إیضاح الکرمانی. ـ"-*
*(📘فتاوی ہندیہ۔۔۔ج 1۔۔۔ ص203)*
فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے:
*" دخل غبار اودخان او ذباب حلقہ لم یفطر۔*
حلق میں اگر غبار، دُھواں یا مکھی داخل ہوگئی تو روزہ نہ ٹوٹے گا
*( 📕درمختار ، باب یفسد الصوم، مجتبائی دہلی ، ۱/۱۴۹)*
مزید: *" دخل حلقہ غبار او دخان اوذباب ولو ذاکرا لم یفسد.*
روزہ دار کے حلق میں غبار، دُھواں یا مکھی چلی گئی حالانکہ اسے روزہ یاد تھا تو روزہ فاسد نہ ہوگا
*( 📘غررمع دررالحکام باب موجب الافساد احمد کامل الکائنہ دارالسعادۃ بیروت، ۱/۲۰۲)*
درمختار میں ہے: *"- مفادہ انہ لوادخل حلقہ الدخان افطرایّ دخان کان ولو عودا اوعنبرالوذاکرا لامکان التحرز عنہ فلیتنبہ لہ کما بسطہ الشرنبلالی۔*
اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر کسی روزہ دار نے بقصد اپنے حلق میں دُھواں داخل کیا تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا خواہ وُہ دُھواں عود یا عنبر کا ہو، اگر اسے روزہ یاد ہو کیونکہ اس سے بچنا ممکن ہے اس پر متنبہ رہنا چاہئے، جیسا کہ اس پر شرنبلالی سے تفصیلی گفتگو کی ہے ـ
*( 📒درمختار، باب ما یفسد الصوم مجتبائی دہلی۱/۱۴۹)*
علاوہ ازیں .... اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمہ نے متون و شروح و فتاوٰی عامہ کی تقریباً 27 / 28 کتب مذہب جن پر مدارِ مذہب ہے انکی علی الاطلاق تصریحات روشن سے واضح و ثابت فرمایا: کہ دُھواں یا غبار (یامکھی مچھر) حلق یا دماغ میں آپ چلا جائے کہ روزہ دار نے بالقصد اسے داخل نہ کیا ہو تو روزہ نہ جائے گا اگر چہ اس وقت روزہ ہونا یاد تھا۔
*( 📚جلد 10... 490 مکتبہ روح المدینہ اکیڈمی موبائل ایپ)*
صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: مکّھی یا دُھواں یا غبارحلق میں جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ خواہ وہ غبار آٹے کا ہو کہ چکّی پیسنے یا چھاننے میں اڑتا ہے یا غلّہ کا غبار ہو یا ہوا سے خاک اُڑی یاجانوروں کے کُھر یا ٹاپ سے غبار اُڑ کر حلق میں پہنچا، اگرچہ روزہ دار ہونا یاد تھا اور اگر خود قصداً دھواں پہنچایا تو فاسد ہوگیا جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو، خواہ وہ کسی چیز کا دھواں ہو اور کسی طرح پہنچایا ہو، یہاں تک کہ اگر کی بتی وغیرہ خوشبو سُلگتی تھی، اُس نے مونھ قریب کر کے دھوئیں کو ناک سے کھینچا روزہ جاتا رہا۔ یوہیں حقّہ پینے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اگر روزہ یاد ہو اور حقّہ پینے والا اگر پیے گا تو کفارہ بھی لازم آئے گا۔
*( 📚بہار شریعت حصہ 4...988 ناشر دعوت اسلامی موبائل ایپ)*
مزید صفحہ 989 پر ہے: مکھی حلق میں چلی گئی روزہ نہ گیا اور قصداً نگلی تو جاتا رہا۔
*واللہ اعلم باالصواب*

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــه:*
خاک پائے علماء
*ابو فرحان مشتاق احمد رضوی جامعہ رضویہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیرشریف اتراکھنڈ۔*
*رابطہ* 9758982572
*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور۔*
*✅الجواب صحیح : محمد عمیر رضا قادری مرکزی باڑاوی، مدینة العلماء باڑا شریف سیتامڑھی بہار۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں