🌺سب سے بہتر کون؟ احادیث طیبہ کی روشنی میں🌺
انتخاب : پروفیسر عون محمد سعیدی مصطفوی ، جامعہ نظام مصطفی بہاولپور
🌹..خیرکم من تعلم القرآن و علمہ (بخاری)
(تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھاۓ)
🌹..ان خیارکم احاسنکم اخلاقاً (بخاری)
(تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں)
🌹..خیرکم من یرجی خیرہ و یؤمن شرہ و شرکم من لا یرجی خیرہ و لا یؤمن شرہ (ترمذی)
(تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس سے خیر کی امید ہو اور اس کے شر سے امن ہو اور سب سے بد تر وہ ہے جس سے خیر کی توقع نہ ہو اور اس کے شر سے امن نہ ہو)
🌹..خیرکم خیرکم لاھلہ و انا خیرکم لاھلی (ترمذی)
(تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے حق میں بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے حق میں تم میں بہتر ہوں)
🌹..خیارکم من اطعم الطعام و رد السلام (مسند احمد)
(تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو [غرباء و مساکین کو] کھانا کھلاۓ اور سلام کا جواب دے)
🌹..خیارکم الینکم مناکب فی الصلوٰۃ (ابو داؤد)
(تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو [باجماعت نماز کے وقت] سب سے نرم کندھوں والا ہو)
🌹..خیرکم من طال عمرہ و حسن عملہ (ترمذی)
(تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اس کے اعمال اچھے ہوں)
🌹..خیر الناس من ینفع الناس (کنز العمال)
(تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ نفع پہنچانے والا ہو)
🌹..خیر الاصحاب عند اللہ خیر لصاحبہ و خیر الجیران عند اللہ خیر لجارہ (الادب المفرد)
(دوستوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے دوست کے ساتھ بہتر برتاؤ کرے ، اور پڑوسیوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے ساتھ بہتر برتاؤ کرے)
🌹..افضل الناس کل مخموم القلب صدوق اللسان (ابن ماجہ)
(لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو دل کا صاف اور زبان کا سچا ہو)
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں