میٹھا میٹھا میرے محمد کا نام - پیارا پیارا میرے محمد کا نام ﷺ
آنکھوں کا تارا نام محمد - دل کا اُجالا نام محمد
نام نبی سے پیار ہے دل سے یہ اقرار ہے
دولت جو چاہو دونوں جہاں کی - کر لو وظیفہ نام محمد
آنکھوں کا تارا نام محمد - دل کا اُجالا نام محمد
اللہ اکبر رب العلا نے - ہر شے پہ لکھا نام محمد
آنکھوں کا تارا نام محمد - دل کا اُجالا نام محمد
پائیں مرادیں دونوں جہاں میں - جس نے پکارا نام محمد
آنکھوں کا تارا نام محمد - دل کا اُجالا نام محمد
پوچھے گا مولیٰ لایا ہے کیا کیا - میں یہ کہوں گا نام محمد
آنکھوں کا تارا نام محمد - دل کا اُجالا نام محمد
اپنے رضا کے قربان جاؤں ۔ جس نے سکھایا نام محمد
اپنے جمیل رضوی کے دل میں ۔ آجا سماں جا نام محمد
آنکھوں کا تارا نام محمد - دل کا اجالا نام محمد
نام نبی سے پیار ہے دل سے یہ اقرار ہے
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں