مسلک اہل سنت اور مسلک اعلی حضرت کا حکم

*مسلک اہل سنت اور مسلک اعلی حضرت کا حکم* ۔۔

از (مولانا) *محمد سلمان رضا واحدی امجدی ۔مہتمم مدرسہ غوث العلوم گلشن رضا سندیلہ ہر دوئی*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

سوال ۔ *مسلک اعلی حضرت کی صحیح تعریف وتوضیح کریں؟ پھر ثابت کریں کہ مسلک اہل سنت اور مسلک اعلی حضرت ایک ہی ہیں یا الگ ؟*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

الجواب ۔بعون‌الملک الوھاب ۔مسلک اہل سنت اور مسلک اعلی حضرت در حقیقت ایک ہی ہیں آج کے اس پر پرفتن دور میں ہر باطل فرقہ اپنی آپ کو اہل سنت کہلواتا ہے حالانکہ اگر ان کے عقائد نظریات دیکھیں تو گمراہ کن نظر آتے ہیں ۔
اسی لۓ حق اور باطل میں امتیاز کے لۓ مسلک اہل سنت ہی کو اس میں مسلک اعلی حضرت کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ مسلک کوئی نیا مسلک نہیں ہے مسلک امام اعظم ابوحنیفہ کا ترجمان ہی مسلک اعلی حضرت ہے ۔
اس بارے میں بزرگان دین کے بہت سے اقوال ملتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حق کی پہچان کا نام مسلک اعلی حضرت ہے ۔
حضرت شاہ اشرفی میاں کچھو چھ مقدسہ ارشاد فر ماتے ہیں 
میرا مسلک شریعت و طریقت میں وہی ہے جو اعلی حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی کا ہے میرے مسلک پر چلنے کے لۓ اعلی حضرت مولانا شاہ احمد رضا بریلوی کی کتاب کا مطالعہ کیا جاۓ ۔
       از مکتوبہ ٢٩ ذی الحجہ ١٣٣٩ھ

 *حضور شیر بیشہ اہل سنت علامہ حشمت علی رحمۃ اللہ علیہ رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں* کہ 
*دین اسلام و مذھب اہل سنت کا سچا خلاصہ مسلک اعلی حضرت ہے یہی وہ مجمع البحار ہے جس پر آج حنفیت۔ شافعیت ۔ مالکیت ۔حنبلیت ۔اور قادریت چشتیت سہر وردیت اشرفیت ۔مجددیت اور برکاتیت وغیرہم سب سمندروں کا سنگم ہے* ۔

  *رئیس القلم علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں* کہ 
*سارے فرقہاے باطلہ کے مقابلے میں اپنی دینی جماعتی شناخت کے ہمارے پاس بریلوی یا مسلک اعلی حضرت کے لفظ سے زیادہ جامع کوئی دوسرا لفظ نہیں ہے* ۔

حضور احسن العلماء مارہروی علیہ الرحمہ فر ماتے ہیں کہ 
جو میرا مرید مسلک اعلی حضرت سے ذرا سا بھی ہٹ جاۓ تو میں اس بیعت سے بیزار ہوں اور میرا کوئی ذمہ نہیں ہے مزید یہ بھی فرمایا یہ میری زندگی میں نصیحت ہے اور میرے وصال کے بعد میری وصیت ہے نیز یہ یہ فرمایا مسلک اعلی حضرت کو ئی نئ چیز نئ چیز نہیں ہے بلکہ یہی مسلک صاحب البرکات ہے مسلک غوث اعظم ہے مسلک امام اعظم ہے مسلک صدیق اکبر ہے ۔

(اہل سنت کی آواز ٢٨جمادی الاولی ١٤١٦ھ)   

*حضور شارح بخاری علامہ شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں*
  
*اس زمانے میں اہل سنت کو تمام فرقہاۓ باطلہ سے ممتاز کرنے کے لۓ سواۓ مسلک اعلی حضرت کے کوئی لفظ موزوں ہوتا ہی نہیں ۔کچھ معاندین اس کے بالمقابل مسلک امام اعظم بولتے ہیں لیکن یہ لفظ امتیاز کے لۓ کافی نہیں ہے ۔غیر مقدر کو چھوڑ کر ساری وہابی اپنے آپ کو حنفی کہتے ہیں مثلا دیو بندی ۔مودودی ۔نیچری حتی کہ قادیانی بھی اپنے آپ کو مسلک امام اعظم پر گامزن بتاتے ہیں اور حال اہل سنت کے لفظ کا بھی ہے ان کے بہت سے اپنے آپ کو سنی بتاتے ہیں ۔‌اس تفصیل کی روشنی میں میں نے بہت غور کیا سواۓ مسلک اعلی حضرت کے کوئی لفظ ایسا نہیں ہے جو صحیح العقیدہ سنی مسلمانوں کو تمام‌بد مذہبوں سے ممتاز کردے* ۔

(ماہنامہ اشرفیہ اپریل ١٩٩٩ھ)


یہی مسلک اعلی حضرت کی تعریف وتوضیح ہے جو ہمارے اکابرین نے بیان فر ما ئی ہے مسلک اعلی حضرت واقعتا مسلک اہل سنت کا دوسرا نام ہے اور اس دور میں مذہب حق واہل حق کی پہچان ہے اس پہچان کو جو مٹانا چاہتا ہے وہ اسلام کے شناخت کو مٹانا چاہتا ہے گویا وہ اسلام اور غیر اسلام کو ایک کرنا چاہتا ہے ۔

واللہ اعلم باالصواب ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے