Header Ads

مَتن کی اقسام

جامع کلمات کا وہ مجموعہ جسے کسی فن کی بنیاد بیان کرنے کے لئے لطیف انداز میں پیش کیا گیا ہو مَتن کہلاتا ہے

📍 *مَتن کی اقسام*

متون دو طرح کے ہوتے ہیں: 

*(1) متونِ منثورہ:* جس میں مَتْن کو نثر میں بیان کیا جاتا ہے جیسا کہ اُصولِ فقہ میں متنِ مَنَار


*(2)متونِ منظومہ:* جس میں نظم کی صورت میں مَتْن کو بیان کیا جاتا ہے جیساکہ علمِ نحو میں اَلْفِیَۃُ اِبْنِ مَالِک۔ یاد رہے! علوم پر مہارت کے لئے ان کی اساس معلوم ہونے کے ساتھ ساتھ یاد ہونا بھی ضَروری ہے۔ *ہمارے اَسلاف پڑھنے کے ساتھ ساتھ یاد کرنے کا بھی بہت اہتمام کرتے تھے۔*

یہی وجہ ہے کہ ان کو مختلف کتابوں کے سینکڑوں ہزاروں صفحات یاد ہوتے تھے، مثلاً امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نےصرف
*12سال کی عمر میں امام مالِک رحمۃ اللہ علیہ کی مُؤَطَّا (امام مالِک کی تحریر کردہ حدیث کی کتاب) حِفظ کرلی تھی۔* 

*(حلیۃ الاولیاء،ج 9،ص78)*

*یونہی صدرُ الشریعہ نے ایک دن ”کافِیہ“ کو حِفظ کرنے کا اِرادہ کیا اور ایک ہی دن میں پوری کافِیہ حِفظ فرمالی۔* 

*(سیرتِ صدر الشریعہ، ص33)*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے