Header Ads

متن پڑھنا کتنا ضروری ہے

*متن پڑھنا کتنا ضروری ہے ..؟* 

*آج ہمیں مسائل یاد کیوں نہیں رہتے•••🤔* 


*عِلم کی مثال ایک درخت جیسی ہے۔* 

مضبوط درخت کی طرح مضبوط علم کے لئے اس کے *بیج* یعنی
*مَتن* پر عُبور ہونا ضَروری ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ ہمارے اَسلاف *مَتن* پر خصوصی توجہ دیتے تھے لیکن! آج ہماری توجّہ *متون* سے ہٹ گئی ہے، شاید اسی وجہ سے آج کل علوم کی بنیادی باتیں مستحضر نہیں رہتیں۔۔۔

۔📍کچھ سوال پیشِ خدمت ہیں غور فرمائیے گا کہ کیا کسی کتاب کا سہارا لئے بغیر ان کے جوابات فوراً دے سکتے ہیں؟

▫️ 1:مال کسے کہتے ہیں؟
▫️2: مکروہِ تحریمی کیا ہوتا ہے؟ ▫️3:قیاس کی تعریف، 
▫️4:انواعِ تشبیہ کون کونسی ہیں؟ 
▫️5:حدیثِ حسن کی تعریف،
▫️6: موانعِ تنوین کون کونسے ہیں؟ وغیر ذالک۔ اس طرح کی اور بہت سی بنیادی باتیں پڑھنے کے بعد بھی یاد نہیں رہتیں جس کی وجہ علوم کی بنیاد یعنی   *متون* کو یاد رکھنے کا اہتمام نہ کرنا بھی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے