Header Ads

حفظِ متون کے فوائد

*حفظِ متون کے فوائد*📖


*(1)* متون چونکہ اصلِ فن پر مبنی ہوتے ہیں، اعتراضات، اشکالات، توضیح وغیرہ کا بیان متون میں نہیں ہوتا۔۔

*جس کی وجہ سے متون کے ذریعے علوم کی اساس اور بنیاد معلوم ہوجاتی ہے۔* 

*(2)* علمائے کرام متون میں اپنی علمی زندگی کانچوڑ اور خلاصہ بیان کرتے ہیں جنہیں ہم خود حاصل کرنا چاہیں تو زندگیاں صَرف ہوجائیں۔۔

*لہٰذا متون کے ذریعے علمائے دین کی زندگی بھر کی محنتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔* 

*(3)* ہر فَن کی کُتب شرح و بسط کے ساتھ پڑھنا ممکن نہیں ہوتا، اگر ان کے مَتْن پڑھ کر انہیں یاد کر لیا جائے تو بہت سے فنون کو حاصل کیا جاسکتا ہے کہ عربی کا مقولہ ہے:

*مَنْ حَفِظَ الْمُتُوْن فَقَدْ حَازَ الْفُنُوْن* یعنی جس نے متون کو حفظ کیا اس نے کئی فنون کو حاصل کرلیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے