Header Ads

فیض ملت کے فیض کی جلوہ باریاں

فیض ملت کے فیض کی جلوہ باریاں

`(بموقع 15 رمضان المبارک عرسِ فیض ملت)`

 مفسر اعظم پاکستان خلیفۂ حضور مفتی اعظم فیض ملت علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی رضوی محدث بہاول پوری اہلِ سنّت و جماعت کے ان ممتاز محققین و مصنفین میں ہیں؛ جن کی خدمات سے بزمِ مطالعہ میں روشنی پھیلی ہوئی ہے... آپ نے بکثرت عناوین کا احاطہ کیا ہے اور دلائل کے انبار لگا دیے ہیں... اعلیٰ حضرت کے مسلکِ عشق و عرفان کے ترجمان تھے... جس عنوان پر قلم اٹھایا انشراح صدر فرما دیا... 3000 سے زیادہ کتابیں لکھیں... فن تفسیر و حدیث پر متعدد جلدوں میں علمی و تحقیقی کام انجام دے کر مذکورہ فنون میں وقیع اضافہ فرمایا... عقائد و معمولات اہلِ سنّت کو باضابطہ طور پر استدلال سے آراستہ کیا... معترضین کو دنداں شکن جواب دیا... 
 الحمدللہ نوری مشن مالیگاؤں نے فیض ملت کی متعدد کتابیں شائع کیں...بعض کتابوں کے کئی کئی ایڈیشن شائع ہوئے... بصد شوق مطالعہ کی میز پر کتابیں آویزاں کی گئیں... نوری مشن نے اپنے کئی اسٹالوں سے فیض ملت کی درجنوں کتابیں بقیمت و بِلاقیمت عام کیں... 
 رضائے مصطفیٰ اکیڈمی دھرن گاؤں، جماعت رضائے مصطفیٰ شاخ اورنگ آباد، سنی پبلیکیشن دہلی نے بھی کتابیں شائع کیں.... رفاعی مشن کوکن سے کتابیں چھپیں... فاروقیہ بکڈپو دہلی اور رضا اکیڈمی ممبئی نے شرح حدائقِ بخشش کی ابتدائی 5 جلدوں کے متعدد ایڈیشن شائع کیے... دہلی کے ایک پبلشر نے تفسیر "روح البیان" (اردو ترجمہ از فیض ملت) کو 15 جلدوں میں شائع کر کے پورے ہند میں عام کیا... 
 الغرض! فیض ملت کا علمی، قلمی و تحقیقی فیضان پورے تب و تاب سے عام ہوا... آپ کی کتابیں سمتوں میں فیض بکھیر رہی ہیں... روحانی، تدریسی، فقہی بصیرت اپنی جگہ مسلّم لیکن آپ کی تصانیف و تحریریں بزمِ علم و تحقیق اور آگہی میں اب بھی بڑے چاؤ سے مطالعہ کی جا رہی ہیں... مطابع بصد شوق اشاعت کتبِ فیض ملت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں... علمی کرنیں نہاں خانۂ قلب و دماغ کو نور نور کر رہی ہیں... کیفیت یوں ہے کہ : گویا دبستاں کھل گیا.... 

غلام مصطفیٰ رضوی 
نوری مشن مالیگاؤں 
١٥ رمضان المبارک ١٤٤٥ھ/٢٠٢٤ء
***

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے