Header Ads

دنیا چند روزہ ہے۔جینے کا کیا طریقہ ہے؟

مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

دنیا چند روزہ ہے۔جینے کا کیا طریقہ ہے؟

(1)دنیا میں ہر شخص ایک ہی بار آتا ہے۔دوبارہ آنے کی صورت نہیں۔بندوں کو دنیا میں آخرت کی تیاری کے لئے بھیجا گیا ہے،پس جتنی تیاری ہو سکے،کرنے کی کوشش کریں۔

(2)آخرت میں حصول نعمت اور عذاب سے نجات کا دار ومدار ایمان پر ہے اور عمل صالح نعمت ونجات کے لئے معاون ومدد گار ہے۔اگر ایمان میں عیب پیدا ہو جائے تو نعمت ونجات کا معاملہ مشکل ہو جائے گا اور اگر ایمان ہی ختم ہو جائے تو نعمت ونجات کا دروازہ بند ہو جائے گا،لہذا ایمان کی حفاظت اور شریعت کی پابندی لازم ہے۔

(3)اگر اعمال بہت اچھے ہیں اور ایمان غائب ہے تو(عاملۃ ناصبۃ تصلی نارا حامیۃ)کی وعید ہے کہ اعمال بیکار ہوں گے اور صاحب عمل جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔

(4)ارشاد خداوندی ہے:(ولقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ)

مسلمانوں کے لئے ان کے رسول مقبول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم بہترین نمونہ عمل ہیں۔

لہذا سیرت نبویہ کا مطالعہ کریں اور اپنے رسول مقبول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:14: مارچ 2024

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے