Welcome Speech Urdu

ویلکم خوش آمدید تقریر اسپیچ

 جہان تازہ کي افکار تازہ سے ہے نمود
 کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہيں جہاں پيدا
 خودي ميں ڈوبنے والوں کے عزم و ہمت نے
 اس آبجو سے کيے بحر بے کراں پيدا

 معزز مہمانان گرامی اساتذۂ کرام اور جملہ طلباء عظام
 سب سے پہلے میں ادراہ ھذا ................ کی جانب سے جملہ مہمانان گرامی اور تمام نئے طلبہ کو اس تقریب میں اور بالخصوص فرسٹ ایئر کے طلبہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے طاہریہ انٹیگریٹڈ اسٹڈیز سینٹر دارالعلوم طاہریہ گنتکل میں خوش آمدید کہتا ہوں

 خوش آمدید وہ آیا ہماری چوکھٹ پر
 بہار جس کے قدم کا طواف کرتی ہے

 ہمارے صاحب صدر ناظم اعلیٰ ادراہ ھذا اور ادارے کے جملہ کارکنان نئی نسل کے طلباء کو علم و دانش کی معراج پہنچانے کے شبانہ روز مصروف عمل ہیں اور اساتذۂ کرام اپنے وژنری، انقلابی عمل تدریس کے ذریعے ان کو ایک عظیم باوقار قوم بنانے کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے

 ادارے کے مایہ ناز ٹیچر اور کیرئیر کونسلگ کے ذریعے طلبہ کو وزن دیتے ہیں کہ وہ آئندہ عملی زندگی میں بہترین شعبہ اختیار کرکے ملک و ملت کی خدمت کر سکے

 جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ یہ تقریب ہمارے نئے آنے والے طلبہ کو ویلکم اور خوش آمدید کہنے کے اعزاز میں انعقاد پذیر ہوا ہے

 یہاں پر میں جملہ طلباء کو یہ پیغام دو گا کہ آپ سب محنت، لگن، devotion، اور dedication کے ساتھ پڑھائی کو جاری رکھیں. چاہے حالات جس قدر مشکل ہو خوب ڈٹ کر مقابلہ کریں اور دونوں جہان میں سرخرو ہوں. رات جتنی بھی سیاہ، تاریک ہو اس کی سحر ہوتی ہے. ہر مشکل بعد آسانی ہوتی ہے

 آسانیوں سے نہ پوچھ منزل کا راستہ
 اپنے سفر میں رہ کر موتی تلاش کر
 ذرے سے کائنات کی تفسیر پوچھ لے
 قطرے کی وسعتوں میں سمندر تلاش کر

 ادارہ ھذا کے محنتی اور باوقار اساتذۂ آپ کو پڑھانے کے لیے تیار ہیں. یہاں سے آپ تعلیم کے میدان ترقی کے راہ پر گامزن ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو اور ہم سب کو دونوں جہان میں کامیابی عطا فرمائے آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے