قاضی مقرر کرنا کس کا کام ہے اور جہاں اسلامی حکومت نہ ہو وہاں قاضی بنائے جانے کا طریقہ کیا ہے ؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کیا فرماتے ہیں علمائے اہل سنت اس مسئلے کے بارے میں کہ قاضی بنانے کا طریقہ کیا ہے ۔۔جہاں اسلامی ریاست نہ ہو وہاں قاضی بناۓ جانے کا طریقہ کیا ہے۔
*ساٸل: محمد مدثر*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام.ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
قاضی مقرر کرنا بادشاہ اسلام کا کام ہے یا سلطان کے ماتحت جو ریاستیں خراج گزار ہیں یعنی وہ حکومتیں جو خراج اداء کرتی ہیں جنکو سلطان نے قضاۃ کے عزل و نصب یعنی قاضیوں کو معزول کرنے اور مقرر کرنے کا اختیار دیا ہو یہ بھی قاضی مقرر کر سکتی ہیں - اھ
*( 📕بہار شریعت ح:12/ص:893/ قضا کا بیان / بحوالہ ردالمحتار )*
🚿 اور جہاں اسلامی ریاست اصلا نہیں وہاں اگر مسلمانوں نے باہمی مشورہ سے کسی مسلمان کو اپنے فیصل مقدمات کے لئے مقرر کر لیا وہی قاضی شرع ہے.
*📄فی جامع الفصولین بعد ما مر عنہ اولا و اما فی بلاد علیھا ولاۃ کفار فیجوز للمسمین اقامۃ الجمع والاعیاد و یصیر القاضی قاضیا بتراضی المسلمین -*
یعنی جامع الفصولین میں اولا مذکور کے بعد ذکر کیا کہ لیکن وہ شہر جہاں کافر والی ہوں تو وہاں مسلمانوں کی رضا و اتفاق سے جمعہ وعیدین کا قیام اور قاضی کا تقرر جائز ہوگا " اھ
*(📂 فتاوی رضویہ شریف ج:18/ص:176/ دعوت اسلامی)*
🗳 اور جہاں سلطان اسلام یا قاضی شرع نہ ہوں تو وہاں ضلع کا سب سے بڑا سنی صحیح العقیدہ عالم اس کے قائم مقام ہے.
📜جیساکہ حضرت علامہ عبد الغنی نابلسی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
*" اذا خلا الزمان من سلطان ذی کفایۃ فالامور مؤکلۃ الی العلماء و یلزم الامۃ الرجوع الیھم و یصیرون ولاۃ فاذا عسر جمعھم علی واحد استقل کل قطر اتباع علمائہ فان کثروا فالمتبع اعلمھم فان استووا اقرع بینھم -*
یعنی جب سلطان اسلام سے زمانہ خالی ہو تو پھر امور علماء کے سپرد ہونگے اور وہی والی قرار پائیں گے اور امت پر لازم ہوگا کہ انکی طرف رجوع کرے اور ایک عالم پر اجتماع سب کے لئے دشوار ہو تو ہر علاقہ اپنے اپنے علماء کی اتباع کرے اور اگر ایک علاقہ میں علماء کثیر ہوں تو بڑے عالم کی اتباع ہوگی اور اگر وہ سب مساوی ہوں تو ایک کو قرعہ اندازی کے ذریعے متعین کریں "
*(📚 الحدیقۃ الندیہ ج:1/ص:351)*
*واللہ تعالیٰ اعلم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻کـــتـبـــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*رابطہ*
*+919756464316*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ محمد امجد رضا امجدی صاحب قبلہ سیتامڑھی بہار*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں