ختنہ سب سے پہلے کس نے کی ؟
------------------------------
ختنہ کب سے شروع ہوا ہے کوئ مضمون ہو تو ارسال کریں
سائل: محمد صدام حسین نعیمی سودھانی کٹیہار بہار
------------------------------
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ ختنہ کرانے کی ابتدا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دور سے ہوا ہے
حدیث پاک میں آتا ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام ملک شام کے مقام قدوم میں تشریف لائے اس وقت عمر شریف اسّی ۸۰/ سال تھی وہاں تشریف لاکر آپ نے ختنہ فرمایا ـ تاریخ میں آپ کی شخصیت انفرادیت کی حامل ہے کیونکہ سب سے پہلے آپ نے ہی ختنہ ایجاد فرمائیں ـ
علامہ ابن حجر نے بخاری کی شرح میں لکھا ہے کہ قدوم سے مراد تیشہ یا وہ کاٹنے کا آلہ مراد ہے جس سے ختنہ کی جاتی ہے اس طرح حدیث کا مفہوم اس طرح ہوگا کہ سب سے پہلے جس نے ختنہ کیں وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام تھے جن کی عمر اس وقت اسّی ۸۰/ سال تھی
*( 📙حوالہ: معارج النبوت جلد اول صفحہ ۶۷۹/)*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
_*🌻🖊کتبہ: 🌻 ابو محمد حامد رضا، محمد شریف الحق رضوی!کٹیہاری امام وخطیب نوری رضوی جامع مسجد رسول گنج عرف کوئلی ضلع سیتامڑھی بہار انڈیا ـ*_
*( بتاریخ ۲/ مارچ بروز سنیچر ۲۰۱۹/ عیسوی)*
*( موبائل نمبر 📞 7654833082📱)*
*الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد المفتقر الی اللہ:- محمـــــــد معصــوم رضا نوری مقیم حال (الھند)
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں