ہم نمازمیں سلام پھیرنےکےوقت سلام کس کوکرتےہیں
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
سوال:
ہم نماز میں سلام پھیرتے ہیں السلام علیکم و رحمۃ اللہ کس کو سلام کرتے ہیں تفصیلی جواب دیا جائے کرم ہوگا
*سائل: محمد مسلم اختر*
*🚿الجواب بعون الملک الوہاب*
صورت مسؤلہ میں اگرنمازباجماعت ھے تو امام داہنےمیں سلام میں خطاب سےانکوسلام کرتاھے جوداہنی طرف ہیں اوربائیں سےبائیں طرف والوں کی نیزدونوں سلاموں میں
کراماکاتبین اور محافظ ملائکہ کی نیت کرتاھے اور مقتدی بھی ان ملائکہ کو اورہرطرف لےسلامیں اس طرف والے مقتدی کو اور امام کوبھی سلام کرتےہیں ہیں اور اگرمصلی منفرد ھے توصرف ان فرشتوں ہی کی نیت کرے
*درمختارمیں ھے:*
*ینوی الاما بخطابہ السلام علی من فی یمینہ ویسارہ والحفظۃ فیہما بلانیۃ عدد۔۔۔۔۔۔۔*
*ویزیدالمؤتم السلام علی امامہ فی التسلیمۃ الاولی ان کان الامام فیھاوالاففی الثانیۃ ونواہ فیہمالومحاذیاوینوی المنفرد الحفظۃ فقط*
*📚درمختارمع ردالمحتارج2*
*ص246-242-241زکریا*
بہارشریعت میں ھے:
امام داہنے سلام میں خطاب سے ان مقتدیوں کی نیت کرے جو داہنی طرف ہیں اور بائیں سے بائیں طرف والوں کی، مگر عورت کی نیت نہ کرے، اگرچہ شریکِ جماعت ہو نیز دونوں سلاموں میں کراماً کاتبین اور ان ملائکہ کی نیتکرے، جن کو ﷲ عزوجل نے حفاظت کے لیے مقرر کیا اور نیت میں کوئی عدد معین نہ کرے۔
مقتدی بھی ہر طرف کے سلام میں اس طرف والے مقتدیوں اور اُن ملائکہ کی نیت کرے، نیز جس طرف امام ہو اس طرف کے سلام میں امام کی بھی نیت کرے اور امام اس کے محاذی ہو تو دونوں سلاموں میں امام کی بھی نیت کرے اور منفرد صرف اُن فرشتوں ہی کی نیت کرے۔
*📚(حصہ3سنن نمازمسئلہ 136-135)*
واللہ تعالی اعلم بالصواب
ازقلم:فقیرعطامحمدمشاھدی عفی عنہ۔خادم دارالعلوم حشمت الرضاپیلی بھیت شریف یوپی۔2مارچ2019عیسوی
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں