آقاۓ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کو مانتا ہے لیکن سفر لامکاں کو نہیں مانتا ہے تو وہ بددین گمراہ ہے

آقاۓ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کو مانتا ہے لیکن سفر لامکاں کو نہیں مانتا ہے تو وہ بددین گمراہ ہے ۔

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
میرا سوال کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوٸ ہے اور اس معراج کے سفر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب سدرہ سے آگے لامکاں گۓ اگر کوٸ شخص معراج تو مانتا ہے لیکن لامکاں تک جانے والے سفر کو نہیں مانتا ہے تو ایسے شخص کو کیا کہا جاۓگا ؟ جواب عنایت فرماٸیں ــ 

🌹ساٸل🌹محمد افسر خان 


ــــــــــــــــــــــــ🔰ــــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتہ*
*✍الجواب بعون الملک الوھاب*
*صورت مسٸولہ میں شخص مذکور آقاۓ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کو مانتا ہے لیکن سفر لامکاں کو نہیں مانتا ہے تو وہ بددین گمراہ ہے ۔*

🔮مسجد حرام سے بیت المقدس تک رات میں سیر فرمانا قطعی ہے ــ قرآن مجید سے ثابت ہے اس کا منکر کافر ہے اور زمین سے آسمان تک سیر فرمانا احادیث مشہورہ سے ثابت ہے ــ اس کا منکر گمراہ ہے ــ

*🏷سید الفقہا حضرت ملاّ جیون رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں" ان المعراج الی المسجد الاقصیٰ قطعی ثابت بالکتاب والی سما ٕ الدنیا ثابت بالخبر المشھور والی ما فوقہ من السموت ثابت بالاحاد فمنکر الاول کافر البتة ومنکرالثانی مبتدع مضل ومنکرالثالث فاسق" یعنی مسجد اقصی تک معراج قطعی ہے قرآن سے ثابت ہے اور آسمان دنیا تک حدیث مشہور سے ثابت ہے ــ اور آسمانوں سے اوپر تک آحادیث سے ثابت ہے ــ تو پہلے کا منکر قطعی کافر ہے ــ اور ثانی کابددین گمراہ ہے ـــ اور تیسرے کا منکر فاسق ہے ــ*

*( تفسیر احمدیہ صفحہ 328 )*


*🌹واللہ تعالی اعلم🌹*

ـــــــــــــــــ
*✍کتبہ،حضرت مفتی عبدالستار* *احمدالقادری رضوی صدر شعبئہ*
*افتاء مدرسہ ارشدالعلوم عالم* *بازار کلکتہ 20 رجب المرجب 1440*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے