سوال :شوہر اگر عورت کا دودھ پی لے تو نکاح ٹوٹ جائیگا کیا ؟
جواب عنایت کریں بینواوتئوجروا
المستفی (مولانا)حسنین رضابستی یوپی
الجواب بتوفیق اللہ التواب شوہرنےاپنی عورت کادودھ پی لیاتونکاح نہیں ٹوٹےگامگرعورت کادودھ پیناحرام ضرورہے ہاں چھاتی کواس طرح چوسےکہ حلق سےنیچےنہ اترےتوکوئی مضائقہ نہیں بلکہ اجرپائےگا
ہاں شوہرصغیرہواورمدت رضاعت میں دودھ پلادیاتواب وہ عورت اپنےصغیرشوہرپرحرام ہوجائےگی کہ رضاعت ثابت ہوگئی
📚:ردالمحتارمیں ہے”مص رجل ثدی زوجتہ لم تحرم “ج ٤ص٤٢١باب الرضاع
📚:ایساہی
فتاوی رضویہ ج٢٣ص٣٧٧پراور
📚:بہارشریعت ج٢ح٧ص٤٢پرہے،واللہ تعالی اعلم
کتبہ محمدعثمان غنی جامعی مصباحی عفی عنہ
خادم التدریس والافتاءدارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ
٣٠صفرالمظفر١٤٤٠ھ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں