تمباکو منہ میں رکھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
❂ اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُاللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پان تمباکو کھانا کیسا ہے نیز منھ میں رکھ کر تلاوت قرآن شریف و دیگر اوراد و وظائف کا کیا حکم ہے
سائل: سلمان رضا فیصی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
❂ *وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*❂
*الجواب بعون الملک الوھاب*
⛔ پان و تمباکو اتنا کھائے کہ اگر کلی کرلے اور بو نہ آۓ تو مباح ہے ۔کھا سکتے ہیں ۔اور کلی کرنے کے بو باقی رہے تو مکروہ ہے ۔اوراگر اتنا کھائے کہ حواس باختہ ہوجاۓ تو حرام ہے ۔
📝 جیسا کہ شیخ الاسلام والمسلمین اعلیحضرت امام احمد رضاخان محدث بریلوی علیہ الرحمةوالرضوان تحریر فرماتے ھیں ،،
🚨 بقدر ضرر و احتلال حواس کھانا حرام ہے ۔اوراس طرح کہ منھ میں بو آنے لگے مکروہ اور اگر تھوڑی خصوصا مشک وغیره سے خوشبو کرکے پان میں کھائیں اور ہر بار کھاکے کلیوں سے خوب منھ صاف کردیں کہ بو آنے نہ پاۓ تو خالص مباح ہے ،،
بوکی حالت میں کوئی وظیفہ نہ کرنا چاہیے ۔منھ اچھی طرح صاف کرنے کے بعد ہو۔ اور قرآن عظیم توحالت بدبو میں پڑھنا اور بھی سخت ہے ۔
ہاں جب بدبو نہ ہو تو درود شریف و دیگر وظائف اس حالت میں بھی پڑھ سکتے ہیں کہ منھ میں پان یا تمباکو ہو اگرچہ بہتر صاف کر لینا ہے ۔
لیکن قرآن عظیم کی تلاوت کے وقت ضرور منھ بالکل صاف کرلیں فرشتوں کو( تلاوت) قرآن عظیم کابہت شوق ہے ۔
اورعام ملائکہ کو تلاوت کی قدرت نہ دی گئ ۔
جب مسلمان قرآن پڑھتا ہے فرشتہ اس کے منھ پر منھ رکھ کر تلاوت کی لذت لیتا ہے اس وقت اگر منھ میں کھانے کی کسی چیز کا لگاؤ ہوتا ہے فرشتوں کو ایذا (تکلیف)ہوتی ہے ۔
🎤 رسول اللہ ﷺ فرماتےھیں ،،
*📖 طیبوا افواھکم بالسواک فان افواھکم طریق القران ۔رواہ السنجری من الابانة عن بعض الصحابة رضی اللہ تعالی عنھم بسند حسن ۔
یعنی اپنے منھ مسواک سے ستھرے کروکہ تمہارے منھ قرآن عزیزکاراستہ ہیں ۔
🎤رسول اللہﷺ ارشادفرماتے ہیں ،،
📖 اذا قام احدکم یصلی من اللیل فلیستک ان احدکم اذا قراء فی صلاته وضع ملک فاہ علی فیه ولا یخرج من فیه شئ الادخل فم الملک ،،
📖 رواہ البیہقی فی الشعیب الایمان وتمام فی فوائدہ والضیاء فی المختارة عن جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنھما وھوحدیث صحیح ۔
💫 یعنی جب تم میں کوئ تہجد کو اٹھے مسواک کرلے کہ جو نمازمیں تلاوت کرتاھے فرشتہ اس کے منھ پر اپنامنھ رکھتاہے جواس کے منھ سے نکلتاہے فرشتہ کے منھ میں داخل ہوتا ہے ۔
*📝 اور دوسری حدیث میں ہے ،،*
*📖 لیس شئ اشد علی الملک من ریح الثمر ما قام عبد الی صلواة قط الاالتقم فاہ ملک ولایخرج من فیه ایة الایدخل فی فہ الملک ،،*
یعنی فرشتہ پرکوئ چیزکھانے کی بوسے زیادہ سخت نہیں ۔جب کبھی مسلمان نماز کوکھڑاہوتاہے فرشتہ اس کا منھ اپنے منھ میں لےلیتا ہے جو آیت اس کے منھ سے نکلتی ہے فرشتے کے منھ میں داخل ہوتی ہے ۔
*📓احکام شریعت حصہ اول صفحہ ١٢٣*
لھذا منھ میں پان تمبا کو رکھ کر قرآن شریف و دیگر اوراد و وظائف وغیره نہیں کرناچاھۓ۔ خلاف اداب ہے۔
*وھو سبحانہ تعالی اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
[[ کـتــــــــــــــــبه]]
حضــرت عــلامــــه ومــولانــا العـبـــد محــمـد عـتيــق اللـــه صــديــقـى فيـــضــى يــارعـلــوى ارشــدى عــفى عـــنه، دارالـعـــلـوم اهـلســنــت مـحـى الســـــلام بــتهــريــا كلاں ڈومــريــا گنــج ســـدھــارتـھ نـــگــر یـوپـی
✅ الـجــــواب صحــيـــح والمــجـــــيب نـجـــيح
غــلام غـوث اجمـلـى پـورنـوی عـــفـى عـــنه، خــادم التــدريــس دارالـعـلـوم اهـلســنـت غــرىـب نــواز چــاپــاکھـور بـــارسـوئــی کٹــیہـــار بہـــــــار
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں