حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’سات شخص ہیں ، جن پر ﷲ عزوجل سایہ کرے گا، اس دن کہ اس کے سایہ کے سوا، کوئی سایہ نہیں ۔
(۱) امام عادل،
(۲) اور وہ جوان جس کی نشوونما ﷲ عزوجل کی عبادت میں ہوئی،
(۳) اور وہ شخص جس کا دل مسجد کو لگا ہوا ہے،
(۴) اور وہ دو شخص کہ باہم ﷲ کے لیے دوستی رکھتے ہیں اسی پر جمع ہوئے، اسی پر متفرق ہوئے،
(۵) اور وہ شخص جسے کسی عورت صاحبِ منصب و جمال نے بلایا، اس نے کہہ دیا، میں ﷲ سے ڈرتا ہوں ،
(۶) اور وہ شخص جس نے کچھ صدقہ کیا اور اسے اتنا چھپایا کہ بائیں کو خبر نہ ہوئی کہ دہنے نے کیا خرچ کیا اور
(۷) وہ شخص جس نے تنہائی میں ﷲ کو یاد کیا اور آنکھوں سے آنسو بہے۔‘‘
📖( ’’صحیح البخاري‘‘، کتاب الزکاۃ، باب الصدقۃ بالیمین، الحدیث: ۱۴۲۳، ج۱، ص۴۸۰)📚
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں