حالت احرام میں سلے ہوئے کپڑے نہ پہننے کی کیا حکمت ہے

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
----------------------------------------------

حالت احرام میں سلے ہوئے کپڑے نہ پہننے کی کیا حکمت ہے 

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 السلام علیکم و رحمة اللہ
حالت احرام میں سلے ہوۓ کپڑے پہننا منع کیوں ہیں۔۔؟

سائل: قاسم رضامنظری

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 *الجواب بعون الملک الوہاب* 
حالت احرام میں سلا ہوا کپڑا پہننا منع ہے،کیوںکہ حدیث پاک میں اس سے روکا گیا ہے،حضرت عبد اللہ بن عمر (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہا: جب رسول اکرمﷺ سے حالت احرام میں کپڑوں کے استعمال کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا :حالت احرام میں سلا ہوا کپڑا،عمامہ،سلا ہوئے چپل،سلے ہوئے جوتے نہ پہنے
 (ٓ📗 *صحیح مسلم،ج/1،کتاب الحج* )

*حکمت:* اس میں حکمت یہ ھیکہ بندہ جب اللہ کے دربار میں حاضر ہوتا ہے تو وہ کامل عاجزی و انکساری کے ساتھ حاضر ہو،اور امیروں کے لئے بھی یہ درس ھیکہ بندہ چاہے کتنا بھی امیر کیوں نہ وہ اللہ کے سامنے محتاج ہی ہوتا ہے تو وہ اللہ کے دوسرے محتاج اور غریب بندوں کا مزاق بھی نہ اڑائے اور نہ ہی ان کو نیچی نگاہوں سے دیکھے۔

واللہ اعلم باالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

کتبـــہ؛
 حضرت علامہ مفتی محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی گونڈہ اترپردیش
رابطہ؛📞9918562794)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے