موجودہ امام کعبہ کے پیچھے نماز کا حکم

موجودہ امام کعبہ کے پیچھے نماز کا حکم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته امام كعبه اور امام مكه كے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ 

سائل: توصیف رضا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

الجواب بعون الملک الوھاب

حرمین طیبین کی دونوں مساجد کے امام نجدی ہیں اور ابن عبدالوہاب نجدی کے عقیدے پر ہیں یہ تحقیق شدہ بات ہے اور اگر کسی کو شبہ ہوتو وہ ان اماموں سے ملاقات کرکے معلوم کرسکتا ہے علامہ محمد امین بن عابدین شامی قدس سرہ نے ردالمختار میں لکھا کہ نجدیوں کا عقیدہ یہ ہے کہ صرف وہی مسلمان ہیں ان کے علاوہ دنیا کے تمام مسلمان مشرک ہیں اور یہی بات مولوی حسین احمد ٹانڈوی صدرمدرسہ دیوبند جن کو دیوبندی شیخ الاسلام مولانامدنی کہتے ہیں نے بھی الشہاب الثاقب میں لکھی ہے نیز یہی بات مولانا محمد زیدصاحب نے مقامات خیر میں بھی لکھی ہے نیز مولوی حسین احمد ٹانڈوی نے لکھا کہ وہابیہ نجدیہ شان رسالت میں انتہائی گستاخانہ کلمات استعمال کرتے ہیں
سارے جہاں کے مسلمان تو بہت ہیں جو کسی ایک مسلمان کو کافر کہے وہ خود کافر ہے جیساکہ حدیث میں ہے 
اور امت کا اس پر اجماع ہے کہ کسی نبی کی معمولی گستاخی کرنے والا بھی کافر ہے
اسلئے نجدی اپنے کفری عقائد کی بنا پر کافر ومرتد ہیں اور جو کافر ومرتد ہو اسکی نماز نماز نہیں نہ اس کے پیچھے کسی کی نماز درست ہے،
اس وجہ سے نجدی اماموں کے پیچھے نماز پڑھنا جائزنہیں ان کے پیچھے نماز پڑھنا ایسا ہے گویا نماز قضاکردی
مکہ معظمہ کی شان یہ ہے کہ وہاں جہاں ایک نیکی پر لاکھ ثواب ملتا ہے
وہیں ایک گناہ پر لاکھ گناہ بھی لکھا جاتا ہے
تو جن لوگوں نے نجدی امام کے پیچھے نماز پڑھی جو حقیقت میں قضاء ہوئی ان کے گناہوں کا شمار کیا ہوگا 
رہ گیا جماعت کا معاملہ تو جماعت کا ثواب اس وقت ملے گا جب نماز صحیح ہوگی اور جب نماز صحیح نہیں تو جماعت کا ثواب کیسا
فرض کیجئے آپ کسی مسجد میں پہنچے اور اس کا امام قادیانی ہے تو کیا جماعت کے شوق میں اس کے پیچھے نماز پڑھیں گے؟
جولوگ نجدیوں کے عقائد کفریہ پر مطلع ہوں اور یہ جانتے ہوں کہ امام نجدی ہے پھر بھی اس کے پیچھے نماز پڑھ لیں وہ لوگ یقیناً سخت گنہگار ہیں اور نماز کے تارک ہیں 
لیکن جو لوگ نجدیوں کے عقیدے سے واقف نہیں جیسے عام حجاج اور وہ لوگ وہاں نماز پڑھ لیتے ہیں تو ان پر کوئی مواخذہ نہیں 

فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد جلد سوم ص 73

باب فرق باطلہ

واللہ اعلم با الصواب 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمد اسماعیل خان امجدی مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی
📞+919918562794
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے