جو شخص یہ کہے میں خدا کو مانتا ہوں مگر اپنے باپ کے بعد اس پر حکم شرع کیا ہے

جو شخص یہ کہے میں خدا کو مانتا ہوں مگر اپنے باپ کے بعد اس پر حکم شرع کیا ہے 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ...........
کیافرماتے ہیں علماۓدین اس مسلہ کے بارےمیں........
 اگرکہاکہ میں خداکو بھی مانتاہوں مگر باپ کے بادتو
قرآن حدیث کے روسنی میں جواب عنایت فرماۓ بہت مہربانی ہوگی.........
 پرویزعالم انٹیاتھو گونڈہ یوپی.
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ
 الجواب بعون الملک الوھاب
قائل کافر ہوگیا؛؛جیسا کہ فتاوی فقیہ ملت میں ہے ؛؛زید کا یہ کہنا سرا سر کفر ہے کہ میں خدا کو بھی مانتا ہوں مگر باپ کے بعد اس لئے کہ اس نے اپنے باپ کو اللہ تعالی سے زیادہ مرتبہ والا جانا اور کسی مخلوق کو خدائے تعالی پر کسی بھی چیز میں فضیلت دینا کفر ہے جیساکہ *(📙فتاوی عالمگیری مع خانیہ جلددوم صفحہ ٢٥٩میں ہے* )؛لوقال لامراته انت احب  الی من اللہ تعالی یکفر کذا فی الخلاصة ؛لہذا زید (یعنی کہنے والے) پر لازم ہے کہ توبہ تجدید ایمان کرے اور بیوی والا ہو تو تجدید نکاح (مرید ہو تو تجدید بیعت) بھی کرے  اور آئندہ اس طرح کی بات نہ کہنے کاعہد کرے ؛ *(📘جلداول صفحہ٢٥فقیہ ملت اکیڈ می)* 

*واللہ اعلم باالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کتبـــہ؛
 حضرت علامہ محمد اختر رضا قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی

الجواب الصحیح۔۔۔۔۔
 حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
دولھاپور پہاڑی پوسٹ وتھانہ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ
رابطہ؛📞9918562794)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے