🌷﷽🌷
✍️الجواب ۔ بعون الملک الوھاب۔
صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ فاتحہ ایک قسم کے ایصال ثواب کا نام ہے جو مرحومین کی روحوں کو پہونچایاجاتاہے۔
📚جیساکہ البحرالرائق میں 👇
"فللانسان ان یجعل ثواب عملہ لغیرہ عنداھل السنۃوالجماعۃصلاۃ کان اوصوما اوحجا صدقۃ او قراءۃللقرآن اوالاذکار اوغیر ذالک من انواع البر ویصل ذالک الی المیت وینفعہ"
📚جلدسوم ص۱۰۵،
👈رہی بات یہ کہ موبائل پر فاتحہ دلانا تو اس میں فقط گھر والوں کو فاتحہ کی آواز سنانا مقصود ہوگا مگر اس میں شرعا کوئی قباحت نہیں ۔
البتہ گھر والوں کو ان امور سے اجتناب کرنا بہتر ہے تاکہ فتنوں کے ظہور کا باعث نہ بنے۔
واللہ اعلم بالصواب
✍️کتبہ ۔۔۔۔فقیرامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ ۔۲۰/شعبان ۱۴۴۰ ھ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں