-----------------------------------------------------------
حضرت خواجہ فخرالدین ابوالخیر چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
خاندانی حالات:
والد ماجد کی طرف سے آپ حضرت امام حسین(رضی اللہ عنہ)کی اولاد میں سے ہیں، پس آپ حسینی ہیں۔
والد ماجد:
خواجۂ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے آپ بڑے صاحب زادے ہیں۔
والدہ ماجدہ:
آپ بی بی امتہ اللہ کے بطن سے پیداہوئے۔
پیدائش:
آپ کی ولادت باسعادت 591ھ میں ہوئی۔
بھائی:
آپ کے دو بھائی تھے۔ ایک حقیقی اور دوسرے سوتیلے، حقیقی بھائی کا نام خواجہ حسام الدین ابوصالح ہے، خواجہ ضیاء الدین ابوسعید آپ کے سوتیلے بھائی ہیں۔
بہن:
بی بی حافظہ جمال آپ کی حقیقی بہن ہیں۔
*تعلیم و تربیت:*
آپ نے اپنے والد ماجد کے سایہ عاطفت میں تعلیم و تربیت پائی۔
*ذریعۂ معاش:*
آپ موضع مانڈل میں کاشت کرتے تھے،ایک مرتبہ حاکم وقت نے کچھ مزاحمت کرنا چاہی۔ آپ نے اپنے والد خواجۂ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی سے عرض کیا۔ حضرت خواجہ غریب نواز ایک کسان کی سفارش کے لئے دہلی تشریف لے جا رہے تھے۔ حضرت خواجہ غریب نواز کے دہلی پہنچنے پر موضوع ماندن (ماندل) کی معافی کا فرمان آپ (حضرت خواجہ فخرالدین) کے حق مل گیا ہے۔
*سیرت پاک:*
آپ صاحب نسبت اور صاحب عظمت بزرگ ہیں۔ علوم ظاہری و باطنی اور کمالات صوری و معنوی سے آراستہ تھے، آپ دنیا سے بے نیاز تھے، عشق الٰہی میں سرشار تھے۔
*وفات شریف:*
آپ 5 شعبان 661ھ کو رحمت حق میں پیوست ہوئے،بوقت وفات آپ کی عمر (70)ستر سال کی تھی، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کا وصال حضرت خواجہ غریب نواز کی وفات کے بیس سال بعد ہوا۔
مزار پر انوار سردار میں فیوض و برکات کا سرچشمہ ہے، آپ کا عرس مبارک بڑے تزک و احتشام سے ہرسال ہوتا ہے۔
*ماخذ و مراجع:*
"معین الہند" از ڈاکڑ ظہور الحسن شارب ص۱۹۱،۱۱۱
اخبار الاخیار (اُردوترجمہ) ص ۱۰۵
سیر الاولیاء ص ۵۳، جامع الکلام ص ۲۰۷
اخبار الاخیار (اُردوترجمہ)ص ۱۰۵
تذکرہ اولیاءِ پاک و ہند
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ محــمد یـوسـف رضــا رضــوی امجــدی 📱919604397443
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں