فاسق کا فاسقوں کی امامت کرنا کیسا ہے

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
----------------------------------------
فاسق کا فاسقوں کی امامت کرنا کیسا ہے
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
عرض یہ ہے کہ کیا فاسق امام فاسق کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں 
برائے مہربانی
مفصل جواب ارسال فرمائیں

*سائل:محمد اعظم* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

  وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 *الجواب بعون الملک الوھاب* 

جب صورت حال یہ ہوجائیے کہ
کوٸ بھی شخص لاٸق امامت نہ ہو یعنی شراٸط امامت میں سے کوٸ ایک بھی مفقود ہو تو اس صورت میں حکم یہ ہے کہ سارے لوگ اپنی اپنی نماز پڑھیں کیوں کی اگر مثلا فاسق معلن کو مقدم کیا تو سب کی نماز مکروہ تحریمی ہوگی کیوں کی فاسق معلن کو امام بنانا جاٸز نہیں ہے

 *(📘فتاوی رضویہ شریف ج ٣ ص ٢٥٣ رضا اکیڈمی ممبٸ )* 

اور رد المحتار میں ہے *” لو قدموا فاسقاً یأثمون لان فی تقدیمہ تعظیمہ وقد وجب علیھم اھانتہ شرعا “* یعنی اگر لوگوں نے فاسق معلن کو مصلۓ امامت پر بڑھایا تو سب گنہگار ہونگے کیونکی فاسق معلن کو مقدم کرنے میں اسکی تعظیم ہے جبکہ شرعا اسکی توہین واجب ہے 

 *(📗رد المحتار ج اول ص ٤٤١ بحوالہ فتاوی مشاہدی ج اول ص ٢٢٩ )* 

اور جو نماز کراہت تحریم کے ساتھ پڑھی گٸ اسکا اعادہ واجب ” کل صلاة ادیت مع کراہة التحریم تجب اعادتھا 
 
 *(📕در مختار ج اول ص ٣٣٧)* 

 *واللہ اعلم بالصواب* 

 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کتبـــہ:
 حضرت علامہ مشاہدرضا حشمتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی، استاذ جامعہ ریاض الجنہ کیمری ضلع رامپور المتوطن پیلی بھیت شریف

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح
 حضرت علامہ محمد صاحب جان رضاحشمتی اختری ارشدی مدظلہ العالی والنورانی
رابطہ؛📞9918562794)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. اللہ اس مسلہ کو ہر مسلمان کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے

    جواب دیںحذف کریں

اپنا کمینٹ یہاں لکھیں