❤۔ #علامہ_فضل_رسول_بدایونی_رحمه_الله
سیف الله المسلول علامہ فضل رسول بدایونی رحمه الله کی ولادت ماہِ صفر المظفر 1213ھ (مطابق 1798ء) کو بدایوں (اترپردیش: ہند) میں ہوئی تھی، ابتدائی تعلیم جد امجد اور والد ماجد سے حاصل کی۔ اس کے بعد فرنگی محل (لکھنؤ) میں جاکر بحرالعلوم رحمه الله کے جلیل القدر شاگرد مولانا نورالحق رحمه الله (م:1338ء) سے حاصل کی، آپ اپنے وقت کے مفتی اعظم ہند تھے۔ 2 جمادی الاخریٰ 1289ھ (8 اگست 1872ء) کو آپ کی وفات ہوئی۔
❤۔ #علامہ_عبدالقادر_قادری_بدایونی_رحمه_الله
تاج الفحول علامہ شاہ عبد القادر قادری بد ایونی رحمه الله کی ولادت 17 رجب المرجب 1253ھ (17 اکتوبر 1837ء) کو بدایوں میں ہوئی تھی۔ علامہ فضل حق خیرآبادی رحمه الله کے چار شاگرد جو عناصر اربعہ مانے جاتے تھے ان میں بھی تاج الفحول کا نام سر فہرست تھا، اپنے والد محترم سے آپ نے علوم عقلیہ و نقلیہ، سندِ اجازت حدیث حاصل کی اور مکہ معظمہ میں شیخ جمال عمر مکی رحمه الله سے سندِ حدیث حاصل کی۔ آپ بھی اپنے وقت کے مفتی اعظم ہند تھے۔ 18 جمادی الاول 1319ھ (بمطابق 29 ستمبر 1901ء) کو آپ کی وفات ہوئی، بدایوں شریف میں آپ کا مزار ہے۔
❤۔ #حکیم_الامت #مفتی_احمد_یار_خان_نعیمی
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی اشرفی رحمه الله کی ولادت 4 جُمادَی الاُولیٰ 1314ھ (1مارچ 1894ء) کو بدایوں میں ہوئی تھی۔ خلیفه اعلیٰ حضرت علامہ نعیم الدین مفسر مرادآبادی رحمه الله آپ کے خاص استاد تھے۔ آپ محدث، مفسِّر، مفتی، مصنِّف اور نعت گو شاعر تھے۔ آپ کی چند مشہور تصانیف یہ ہیں؛ تفسیر نعیمی، نعیم الباری فی انشراح بخاری، مراة المناجیح مشکوۃ المصابیح، جاء الحق، دیوان سالک وغیرہ، آپ کی وفات 3 رمضان المبارک 1391ھ (24 اکتوبر 1971ء ) کو ہوئی ۔ آپ کی نماز جنازہ مفتی اعظم پاکستان مولانا سید ابو البرکات احمد صاحب رحمه الله نے پڑھائی۔
❤۔ #مولانا_مظہر_حسن_قادری_رضوی_رحمه_الله
مجاہد سنيت مولانا مظہر حسن قادری رضوی رحمه الله کی ولادت 7 رجب 1355ھ کو بدایوں شریف میں ہوئی، آپ نے حدیث و تفسیر کی اعلیٰ کتابوں کا درس دارالعلوم منظر اسلام (بریلی شریف) سے حاصل کیا، مفسر اعظم ہند مولانا ابراہیم رضا خاں بریلوی و مولانا احسان علی رضی محدث منظر اسلام علیہم الرحمه آپ کے خاص استاد تھے۔ آپ کی چند تصانیف کے نام یہ ہیں ؛ فتاویٰ مظہر علی مذہب حنفی، اظہار حق اور فضائل رمضان وغیرہ۔
❤۔ #علامہ_اسید_الحق_محمد_عاصم_قادری_بدایونی
علامہ اسید الحق محمد عاصم قادری بدایونی رحمه الله کی ولادت 23 ربیع الآخر 1395ھ (1 جولائی 1975ء) کو بدایوں میں ہوئی، آپ ایک معروف عالم دین ایک عظیم مبلغ، مفکر مفتی مصنف محقق تھے۔ آپ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ (دہلی) سے ایم۔اے۔ اور جامعۃ الازہر (مصر) سے شعبہ تفسیر و علوم قرآن میں سند حاصل کی۔ فتاویٰ نویسی میں مہارت بھی آپ نے جامعہ الازہر مصر سے حاصل کی۔ 2 جمادی الاولیٰ 1435ھ کو آپ شیخ محمد توفیق گیلانی قبله سے ملنے جا رہے تھے تو اربل (کردستان:عراق) میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں آپ کی شہادت ہو گئی ، اسلئے آپ کو "شہید بغداد" بھی کہا جاتا ہے۔
_______________________________________________
ضلع بدایوں کا تعارف
https://ur.m.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%D8%AF%D8%A7%DB%8C%D9%88%DA%BA
_______________________________________________
#फ़ज़ीलत_परवीन,#Fazilat_Parveen,#فضیلت_پروین
_______________________________________________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں