فیصلۂ ( الہی ) پر شک کرنا
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷🔐🌹🔐÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں مفتیان کرام مسلۂ ذیل میں کہ اگر کوئ ( شخص) فیصلۂ خداوندی پر اعتراض کرے اور کہے کہ اللہ یہ تیرا کیسا انصاف ہئے ۔تو کیا وہ شخص کافر ہوجائیگا
جواب عنایت فرما کر شکریہ کا مو قع عنایت فرمائیں
المستفتی ۔عبدالرحمان جوناگڑھ گجرات
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷🔐🌹🔐÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
(الجواب ھوالمصوب)
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷🔐🌹🔐÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
ارکان ایمان میں سب سے افضل اللہ پر ایمان لانا ہئے (جیساکہ) حدیث رسول ﷺ میں ہئے جب آپ ﷺ سے پوچھاگیا کہ کون ساعمل افضل ہئے
توآپﷺ نے فرمایا ( اللہ ) اور اسکے (رسول) پر ایمان لانا
(بخاری و مسلم )
اسکی دلیل یہ بھی ہیکہ جب جبریل علیہ السلام نے (حضورﷺ سے پوچھا کہ مجھے ایمان کے بارے میں بتائے توآپﷺ نے جواب میں فرمایا (ایمان) یہ ہیکہ ( اللہ پر) ( ملائکہ پر)( آسمانی کتابوں پر)( رسولوں پر )( یوم آخر ت پر)( اور بھلی بری تقدیر پر )( ایمان لائیں )
(بخاری و مسلم )
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷🔐🌹🔐÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
مذکورہ احادیث رسول ﷺ کی تائد میں ارشاد باری تعالی ہئے
فلاوربک لایؤمنون حتی یحکموک فیما شجربینھم ثم لایجدوا فی انفسھم حرجا مما قضیت ویسلموا تسلیما۔
(سورۃ النسآء آیت نمبر (65)
(تو ائے محبوب) تمہارے رب کی قسم وہ مسلمان نہ ہونگے جب تک اپنے آپس کے جھگڑے میں تمہیں حاکم نہ بنائیں پھر جوکچھ تم حکم فرمادو اپنے دلوں میں اسے رکاوٹ نہ پائیں اور جی سے ماں لیں
(ترجمہ کنزالایمان )
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷🔐🌹🔐÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
تو قرآن و احادیث کی روشنی میں یہ ثابت ہوا کہ ( قدرت ) الہی پر مکمل یقین رکھنا ایمان ہئے اگر کوئ ذرہ برابر بھی شک کرے تو خارج ایمان ہئے ( لہذا ) یہ کہنا کہ مولی تیرا یہ کیسا فیصلہ ہئے )( یہ بھی جملۂ معترضہ) ہئے اور ایسا جملہ کہنے والا شخص ایمان سے خارج ہوجاتا ہئے۔ اس پر توبہ لازم ہئے
(واللہ اعلم بالصواب )
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷🔐🌹🔐÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
بقلم الحاج محمد نظام الدین قادری سربراہ اعلی دارالعلوم حضرت بلال نوا اہرا بیریا منڈرو گریڈیہ جھارکھنڈ
9831152483
6282845638
(30) اپریل بروز جمعرات (2020)
(6 ) رمضان المبارک ( 1441ھ )
( پیش کردہ حضرت بلال نیٹورک)
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷🔐🌹🔐÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں