🖊️کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس ۔مسئلہ ذیل میں
کہ بکر جس لڑکی کو پسند کرتا ہے اس لڑکی کو بکر کے ماں باپ پسند نہیں کرتے تو بکر اس لڑکی سے نکاح کرے یا نہیں جواب عنایت کریں مہربانی ہوگی ؟
مستفتی محمد سعید اختر چھپروی،
الجواب بعون الملك الوهاب: نکاح اپنی پسند کی ہونی چاہیے کہ یہ رشتہ زنگی بھر کے لیے ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:فَانكِحُوا مَا طَابَ لَكُم مِّنَ النِّسَاءِ، عورتوں میں سے جو تمہیں بھاجائے ان میں سے نکاح کرو، تو اگر واقعی وہ لڑکی اور اسکے ماں، باپ وغیرہ صحیح ہیں، تو لڑکے کے ماں باپ کو چاہیئے کہ نکاح کرادے، مگر یہ بھی یقینی ہے کہ کوئی ماں، باپ اپنی اولاد کے لیے بُرا نہیں چاہتے، تو والدین کی ناپسندی ضرور کوئی وجہ سے ہوگی، تایہ کہ لڑکے کو بھی چاہیے کہ ایسی لڑکی پسند کرے جو ماں، باپ اور رشتہ داروں کو پسند آئے مشاہدہ ہے کہ ایسی شادی کامیاب ہو تی ہے،
هذا ما ظهرلي والعلم عند الله
عبده المذنب محمد شبیر عالم الثقافي غفرله
١٨/شعبان المعظم ١٤٤١ھ مطابق ١٣ اپریل ٢٠٢٠ء
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں