------------------------------------------
📚کیا بارہ سال کا لڑکا تراویح کی نماز پڑھا سکتا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*سوال*❓کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کہ بارہ سال کا لڑکا تراویح پڑھا سکتا ہے کہ نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ؟
المستفتی: محمد علی اصغر
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ بعون الملک الوھاب*
احناف کے نزدیک بالغ حضرات کی امامت کے لئے امام کا بالغ ہونا شرط ہے ، نابالغ کی امامت بالغ مرد و عورت کے حق میں درست نہیں ہے ، خواہ فرض نماز ہو یا نفل ، البتہ نابالغ بچوں کے حق میں نابالغ کی امامت درست ہے ۔ لڑکا بارہ سال میں بالغ ہوسکتا ہے ، بشرطیکہ بلوغت کی علامتوں میں سے کوئی علامت ظاہر ہو جائے اور وہ یہ ہے کہ لڑکے کو احتلام ہو جائے یا اس کی وطی سے بیوی حاملہ ہو جائے ، یا اس سے منی کا خروج ہو جائے ۔ اگر ان میں سے کوئی بھی نہ پائی جائے تو لڑکے کی عمر پندرہ سال مکمل ہونے پر بلوغت کا حکم لگ جائے گا ۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں بارہ سال کے لڑکے میں بلوغ کی کوئی علامت احتلام وغیرہ پائی جائے تو وہ بالغ شمار ہوگا اور تراويح سمیت فرض نمازوں میں بالغ مرد و عورت کی امامت کر سکتا ہے ، ورنہ نہیں جیسا کہ طحطاوی میں ہے کہ " فلا یصح اقتداء بالغ بصبی مطلقاً سواء کان فی فرض لأن صلاۃ الصبی ولو نوی الفرض نفل ، أو فی نفل لأن نفله لا یلزمه أی ونفل المقتدی لازم مضمون علیه فیلزم بناء القوی علی الضعیف "
*( طحطاوی ص 157 )*
اور بحر الرائق میں ہے کہ " یحکم ببلوغ الغلام بالاحتلام أو الإنزال أو الإحبال … وببلوغ الجاریة بالحیض أو الاحتلام أو الحبل ۔۔ فإن لم یوجد شئى من ذٰلک فإذا تم له ثماني عشرۃ سنة ، ولها سبع عشرۃ سنة عندہ ، وعندهما إذا تم خمسة عشر سنة فیهما ، وهو روایة الإمام ، وبه قالت الأئمة الثلاثة ، وبه یفتی … وأدنی مدته له ثنتا عشرۃ سنة ، ولها تسع سنین ، الخ "
📚 *( البحر الرائق ج 8 ص 153 : کتاب الإکراہ ، باب الحجر ، فصل في حد البلوغ )*
اور فتاوی شامی میں ہے کہ " أما غیر البالغ فإن کان ذکراً تصح إمامته لمثله "
*( فتاوی شامی ج 2 ص 321 )*
*والّٰله ورسولہ اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏼 کتـبــــہ: حـــضـــرت عـــلامـــہ و مــولانا کـــریـــم الــلــہ رضـــوی صـــاحـــب قــبلہ خــادم الـتدریـس دار الـعلــوم مــخدومیہ اوشیـورہ بـــرج، جـــوگـیشوری مــمبئـی*
*+917666456313*
*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں