واضح رہے کہ آذان شعائر اسلام میں سے ہے اور جماعت مستحبہ کے ساتھ مسجد میں وقت پر نماز ادا کی جارہی ہو تو اس نماز کے لئے آذان دینا سنت مؤکدہ ہے اورحکما یہ مثل واجب ہے اگر آذان نہ ہوئی تو وہاں کے سبھی لوگ گناہ گار ہوں گے مگر محلے کی مسجد کےعلاوہ کوئی تنہا نماز پڑھے یا گھر میں باجماعت ادا کرے تو الگ سے آذان کی حاجت نہیں ہے بلکہ وہی مسجد کی آذان کافی ہے البتہ کہ لینا مستحب ہے بحوالہ رد المحتار، و امداد الفتاح وغیرہ میں ہے واللہ اعلم بالصواب
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں