نیز ساتھ ہی تاریخ ولادت اور وفات بتائیں۔
جواب: 👇🏻
اسم گرامی: ام المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ۔
کنیت: امِ ہند۔
لقب: طاہرہ۔
سلسلہ نسب اسطرح ہے: خدیجہ بنتِ خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی۔
سیدہ کا نسب حضور ﷺ سے قصی پر مل جاتا ہے۔
آپکی والدہ فاطمہ بنتِ زائدہ بن الاصم بنی عامر بن لوی سے تھیں۔
ولادت باسعادت: واقعہ فیل سے 15 سال پہلے بمطابق 555ء اس دنیا میں تشریف لائیں۔
ایک قول کے مطابق 556 ء میں تشریف لائیں۔
وفات: آپ کی وفات 10 رمضان المبارک 10 نبوی، ہجرت سے تین سال پیشتر، دوسرا قول ہجرت سے پانچ سال قبل کا ہے
اور تیسرا قول ہجرت سے چارسال قبل کا ہے۔
(مدارج النبوۃ ج2ص798اور اسدالغابہ ج5 ص439 نزھۃالقاری ص189)
(اسلامی حیرت انگیز معلومات ص 296)
❁◐┈┉••۞═۞•••==•••۞═۞═◐••┉┈◐❁
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں