تنگئ رزق کے وقت ان وظائف کوپڑھنے سے اللہ تعالیٰ رزق میں وسعت دے گا

تنگئ رزق کے وقت ان وظائف کوپڑھنے سے اللہ تعالیٰ رزق میں وسعت دے گا
اعلیٰ حضرت سیدنا الشاہ امام احمد رضا قدس سرہٗ العزیز نے وظائف واعمال کی قبولیت کے تین شرائط بیان کۓ ہیں۔
(١) *حسن اعتقاد:* دل میں دغدغہ نہ ہو،کہ دیکھیۓ اثرہوتاہے یا نہیں،بلکہ اللہ عزوجل کے کرم پرپورابھروسہ ہو،کہ ضروراجابت فرماۓ گا۔حدیث شریف میں ہے،رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: *اللہ تعالیٰ سے اس حال پردعاکروکہ تمہیں اجابت کایقین ہو۔*
(٢) *صبروتحمل:* دن گزرے توگھبراۓ نہیں،کہ اتنے دن پڑھتے گزرے ابھی کچھ اثرظاہرنہ ہوا،یوں اجابت بندکردی جاتی ہے۔بلکہ لپٹارہے اورلولگاۓ رہےکہ اب اللہ ورسول اپنافضل کرتے ہیں۔اللہ عزوجل فرماتا ہے: *کیاخوب ہوتا اگروہ اللہ ورسول کے دیۓ پرراضی ہوتے اور کہتے ہمیں اللہ کافی ہےاب ہمیں عطا فرماتے ہیں اللہ ورسول اپنےفضل سے،بے شک ہم اللہ کی طرف لولگاۓ ہیں۔*
حدیث میں ہے،رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: *تمہاری دعا قبول ہوتی ہے جب تک جلدی نہ کروکہ میں نے دعا کی اوراب تک قبول نہ ہوئی۔*
(٣) *نمازِ پنجگانہ باجماعت مسجد میں اداکرنے کی کامل پابندی:* اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میرے یہاں کی جملہ اجازات ووظائف واعمال وتعویذات میں شرط ہے کہ نمازِ پنجگانہ باجماعت مسجد میں اداکرنے کی کامل پابندی رہے۔
اللہ عزوجل فرماتا ہے: *جواللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اللہ اس کے لئے ہے،ہرتنگی سے نجات کی راہ رکھے گا،اوراسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اس کاگمان بھی نہ پہنچے اور جواللہ پر بھروسہ کرے تو اللہ اسے کافی ہے۔*

*وسعت رزق کے مجرب اعمال ووظائف:*
اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
(١) بعد نماز عشاسربرہنہ ایسی جگہ کہ سراورآسمان کے درمیان کوئی چیز پردہ نہ ہو۔500بارروزانہ پڑھۓ *یامسبب الاسباب* اول وآخر11.11باردرودشریف۔
(٢) بعد نماز مغرب ستارہ قطب کی طرف مونھ کرکے کھڑے ہو کر آیۂ قطب: *ثم انزل علیکم من بعدالغم امنۃ (سے )علیم بذات الصدور* (تک)41بارروزانہ41دن تک۔اول وآخر10.10باردرودشریف۔
(٣)خاص طلوعِ صبح صادق کے وقت،اورنہ ہوسکے تو حتیٰ الامکان فجرکی سنت پہلے 100بارروزانہ پڑھیں *سبحن اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم* اول وآخر10.10باردرودشریف ہمیشہ پڑھیں۔
(فتاویٰ رضویہ:9.9رضااکیڈمی،نصف آخر)
ان وظائف کوپڑھنے سے ان شاءاللہ ضروررزق وکاروبارمیں کشائش وکشادگی پیداہوگی اورتنگی ومحتاجی دورہوگی۔
حالات حاضرہ کے تناظر میں مذکورہ وظائف کوپابندی سے پڑھاجاۓتاکہ ہرطرح کی پریشانی دور ہو۔
چوں کہ اس وقت بہت سے خاندان ٹکڑے ٹکڑے کے محتاج ہیں اور اس لاک ڈاؤن نے کتنے ہی خاندانوں کوگھرسےبے گھرکردیاہے،ایسے نازک ترین حا لات میں بھی ہمیں اللہ عزوجل پریقین کامل رکھنا چاہیے کہ ہم سب اسی کے بندے ہیں اور وہی ہمارارازق وخالق اورمالک ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام کی تنگی ومحتاجی اورہرطرح کی پریشانی دورفرماۓ اوربے روزگاروں کوبرسرروزگارفرماۓ آمین۔
*پیش کردہ:*
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
رکن:سنی ایجوکیشنل ٹرسٹ باسنی ناگور شریف۔
٢شوال المکرم١٤٤١ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے