الحمدلله وکفی والصلاۃ والسلام علی رسوله المجتی والمصطفی والمرتضی وعلی آله وصحبه اجمعین قال الله تعالیٰ فی القرآن المجیدوالفرقان الحمید بسم الله الرحمن الرحیم ان الدین عندالله الاسلام صدق الله
اسلام کی فطرت میں قدرت نےلچک دی ہے
تم جتنادباؤگےاتناہی وہ ابھرےگا
اسلام تیری نبض نہ ڈوبےگی حشرتک
تیرےرگوں میں خون رواں ہیں چاریارکا
اےطائرلاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہوپروازمیں کوتاہی
معزز قارئین ذوی الاحترام آج میراعنوان ہےمسلمان مظلومیت کاشکارکیوں؟ جب ہم دوررسالت سےلیکراس زمانےتک نظرعمیق سےتاریخ اسلام کامطالعہ کرتےہیں تواسلام کی وہ حسین تاریخ بھی میرےپیش نظر ہےجس نےکبھی بدرکارخ بھی دیکھاکبھی حننین کارخ بھی کبھی خندق کاکبھی کربلاکامنظربھی میرےسامنےہے وہ زمین جوعرب کی گر می کی تپش سےجل رہی تھی بھوک وپیاس کےسایۓ میں رہکران اسلام کے روشن ستاروں نےدشمنوں کامقابلہ کیاجسکےسامنےبڑےسےبڑالشکرجراررکھنےوالےسلاطین زمانہ بھی آنکھ میں آنکھ ڈالکربات کرنےکی تاب نہیں رکھتےتھےمگرایسےایسےجنگجوں اورخونخوارکفارناہنجارسےصحابہ کرام کی قلیل جماعت نے مقابلہ کیااورانکوناکوں تلےچناچبوادۓمیدان جہادمیں کفارومشرکین کوگاجرمولی کی طرح کاٹتےچلےجاتےکس مسلمان کومیدان بدرکاوہ تاریخ یادنہیں ہےجس میں صرف اللہ ورسول کےسپاہی صرف تین سوتیرہ جبکہ شیطانی لشکرتین ہزارمسلحہ تیربھالاہاتھی گھوڑےگویاکہ ہرطرح سےمضبوط ہوکرجب دین اسلام کے خلاف مسلمان کےخلاف یہ سوچکرمیدان میں آتاہےکہ ہم روےزمین سےاللہ اکبرکی صدابلندکرنےوالےکونست ونابودکردیں گے آج رسول ہاشمی کےدین کاچراغ بجھاکررہیں گے اورطرح طرح کےناپاک کچھڑی پکاکرمیدان میں تکبرانہ مزاج وخیال مکروہ لیکرآتےہیں توچندمسلمانوں کی پاک جماعت جس میں کبھی بزرگ بھی تھے کبھی بچےبھی تھےبےسروسامانی کےعالم میں صرف توکل علی اللہ وعلی الرسول کاسرمایہ لیکرمیدان جہادمیں صرف اسلیےاتےہیں کہ مرناتوویسےبھی ہےاےکاش دین کی سربلندی وسرفرازی اورتوحیدکی صدابلندکرتےکرتےہی کیوں نہ قربان ہوجایاجاےیہ چنددن کی زندگی ہےاخروی زندگی جودائمی ہےاس کےلیےکیوں نہ شہیدہواجاےاورطرح طرح کےنیک اورپاکیزہ خیالات کولیکرجب میدان میں اترتے ہیں توکم عمرکابچہ بھی ابوجہل جیسےکفارکوجہنم رسیدکردیتاہےحضرت حنظلہ جیسےمردمجاہدشب عروسی کوچھوڑکرجام شہادت پینےکیلےلبیک یارسول اللہ کہتےہوےاپنےنئ نویلی دلھن سےکہتےہیں اب ہماری ملاقات جنت میں ہوگی جب ایساپاکیزہ تصوراورخیال دل میں جگہ بنالیتاہےتوایسےشہیدکوغسل انسان نہیں اللہ کےفرشتےدیاکرتےہیں آخرایساکونساجزبہ تھاکہ ان چندمسلمانوں کودنیاپہ حاکم بنادیاآخروبھی تومسلمان ہی تھےوہ بھی اسی نبی کاکلمہ پڑھتےتھےجنکاہم کلمہ پڑھتے ہیں اسی لفظ اللہ اکبرکی صداکووہ بھی بلندکرتےتھےتوانکےکیلےملایکہ نازل ہوتےتھےاورآج ہم بھی اللہ اکبرکےنعرےسےرب کوپکارتےہیں پھربھی ہماری دستگری نہیں فرشتہ کے ذریعہ کی جاتی ہےنہ خداہم پرنظررحمت نازل کرتاہےدراصل ہمارےقلب وجگرمیں اللہ کےسواءکسی اورکی بھی جگہ ہےجبکہ ان مسلمان کےدل میں اللہ ورسول کےسواءکسی اورکیلےکوی جگہ نہیں تھی وہ اپنادل ذکراللہ سےپررکھتےتھےاورہم اپناذکردنیاکی خواہشات سےپررکھتےہیں وہ بےسروسامان ہوکربھی خودکوغنی تصورکرتےتھےجبکہ ہم غنی ہوکربھی ہمہ وقت المال المال فزدکاورکرتےہیں انکےگھروں میں صبح وشام تلاوت قرآن ہوتی تھی اور آج ہمارےگھروں میں موسیکی گانےکےشیطانی سنگیت بجتےہیں جب مسجد سےوہ نداےاللہ اکبرسنتےتھےتووہ کام کاج بندکرکےاپنےرب کےسامنےسجدہ ریزہوجاتےتھےمگراج جب یہی نداےاللہ اکبرہمارےکان سےگونجتی ہےتوہم گھرمیں گھسےرہتےہیں ہمارےگھرکاٹی وی چینل پہ حیاسوزمنظربندنہیں ہوتاہمارےمبائل سےگانےکی اوازبندنہیں ہوتی بھلابتلاؤپھرکیسےہماری مددکی جاےگی کیونکرنہ ہم پہ ظلم ہوگاکیونکرنہ کبھی تبریزانصاری کبھی جنیدکوقتل کیاجاےگااورہم بےبسی کے ساتھ سواےماتم کےاورکیاکرسکتےہیں مسلمانوں جنیداورتبریزجیسےمسلمان کوقتل کرناگویاہمکوآپ کووارنگ دیاجارہاہےکیااب بھی خواب غفلت کےشکاررہوگےکیاابھی بھی اجتماعت اوراتحادکاوقت نہیں ایاکس بات کاانتظارہے کیاجب قاتل ہم تک پہونچےگاتب بیدارہونگےمسلمانوں اب یہ وقت سونےکانہیں اپنےدل میں شہادت کاارمان پیداکرونہ جانےکب ہمارےتمہارےساتھ بھی تبریزوجنیدجیساوقت آجاےاسلیےجب مرناہی ہے تودوچارکوجہنم رسیدکرکےمرواوراپنے دل سےدنیاکی محبت کونکالوعشق رسول اوریادالہی سےدل کومعمورکرواب کسی سلمان خان شاہ رخ خان کی سیرت پہ چلنےکاوقت نہیں اپنےنبی وصحابہ کےکردارکوسینےمیں سجانےکاوقت ہے حقیقت تویہی ہےآج ہمارےساتھ جوظلم وبربریت کاننگاکھیل کھیلاجارہاہےوہ ہمارےاپنےعمل کانتیجہ ہے اللہ فرماتاہےتم پرجومصیبت پہونچتی ہےوہ تمہارے ہاتھ ہی کاعمل ہےاوربہت کچھ تومعاف کردیاجاتاہے یہ مفہوم قرآن سےکیاسمجھتےہوبیشک اللہ کسی جان پرظلم نہیں کرتامیراپرورودگارتوسترماؤں سےبھی زیادہ رحیم ہےکریم ہےبھلاوہ کیسےاپنےکمزوربندےپہ ظلم کرےگاالبتہ بندہ خودہی ہلاکت میں اورغضب ربی کودعوت دیتاہےمسلمانوں اسلام کے روشن پیغام کوبھلاکرغیروں کےپیغام کواپناکریقیناہم نےعضب ربی کودعوت دی ہےابھی بھی سچی توبہ کرکےاپنےخالق کےسامنےجھکودنیاکےسامنےنہیں جھکناہوگااج مودی ہوگی بی جے پی ۔ہندوواہنی شیوسینایہ سب ہندوتنظیم القاعدہ داعش یہ سب کےسب عذابی ربی ہی ہےجومسلمانوں پرمسلط کی گئ ہے مفہوم روایت ہےجب تم بدعمل ہوگےتوتم پرظالم بادشاہ مقررہونگےاس میں کوئ شک نہیں ہندوستان کاپردھان منتری ہویاپاکستانی کایہ دونوظالم ہےپاکستان میں گستاخ رسول کی حمایت جبکہ علماءحق کوسلاخوں کےاندرکیاجانااسکی ظالمیت کی کھلی نشانی ہےعرب دنیاکی بدحالی پہ کلیجہ منہ کواتاہےوہ حجازمقدس جس سےکبھی کفارومشرکین کوبھگایاگیاتھااج اسی پر کفارکی حکومت ہوتی نظر آرہی ہے بظاہرحکمران مسلمان ہیں مگراسکےسوچ وفکرپہ مکمل کنٹرول یہودونصاری کاہےاہل عرب کی اسلام سے دوری اورفیشن پرستی اوربےحیائ کی طرف شدت سےرجحان دیکھکردل خون کے آنسوں روتاہے اسلےمیرےمسلمان بھائیوں خودکوتیاررکھومرنےکیلےیامارنےکیلےاوریہ امیدمت رکھناکہ کوی عرب یامسلم ملک ہمارامددگارہوگایہ خیال خیال باطل ہےکیونکہ یہ حکمران بھی ذہنی فکری طورپہ انکےہی غلام ہیں جوہمارےخون کےپیاسےہیں ورنہ فلسطین شام کابچہ بکری کی طرح ذبحہ نہیں ہوتااسلیےمسلمانوں ہوش کے ناخن لواپناکرداراسلامی اپناشعاراسلامی اپناپہچان مسلمانی بناؤ
ایک بات علماءکےنام
اےعلماءکرام کےگروہ آپ ہمارےقائدہیں مگراس حقیقت سےانکارنہیں کیاجاسکتاکہ آپ کی قیادت علامہ فضل خیرآبادی جیسی نہیں آپ کی قیادت مولاناکفایت اللہ جیسی نہیں آپکی قیادت اسلاف جیسی نہیں آج قوم مسلم کوانہیں بزرگ جیسےقائدین کی ضرورت ہےاسلیےاپ مشربی اورفروعی مسائل کودیواربناکرایکدوسرےکی تکفیرکرنابندکیجیے یہ وقت تکفیرتفسیق تضلیل کی نہیں قیادت کی ہے اسلیےامت مسلمہ کی نگاہیں کبھی خانقاہوں کےسجادہ نشینوں پرہےتوکبھی اپنی تقریرسےدل کوزیروزبرکرنےوالےپیران عظام پرہےتوکبھی جلسوں کےاسٹیج سےاپنی گھنگھرج اورشعلہ بیانی کرکےعوام میں بیداری پیداکرنےوالےمقررین کی طرف مرکوزہےخدارااپ اپنی آپسی اختلاف کوبھلاکرقوم وملت کوسہارادیجےقوم کوبس سچےقائدکی تلاش ہے ایک دوسرےکےخلاف زہراگلنےسےبہترہےقوم کوکٹنےسےبچایاجاےبہت ہوگیاجماعت کامذاق مسلک کامذاق اسلیےفروعی مسائل کوپس پشت ڈالکراگےبڑھیۓ ہمکواپ کی ضرورت ہے
لکھنےکوتواوربھی بہت کچھ باقی ہےمگرشاعرکہتاہے
طوفان نوح لانےسےاےاشک کیافائدہ دوبوندہی کافی ہےگرکچھ اثرکرے
کتبہ خاک راہ حجاز۔۔شہاب الدین حنفی سمردہی جلیشورضلع مہوتری جنکپورنیپال
13..7..2019
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں