ایک شہر میں پچاس مساجد ہیں۔ شہر کی کسی ایک مسجد میں اعتکاف کرنے سے سنت علی الکفایہ پر عمل ہو جائے گا؟
یا محلے کی کسی ایک مسجد میں ایک شخص کا اعتکاف کرنے سے سنت علی الکفایہ ۔۔۔یا محلہ کی ہر مسجد میں ایک شخص کا اعتکاف کرنا کافی ہوگا ؟؟؟
اس بارے میں اہل علم رہنمائی فرمائیں کرم ہوگا ۔
ا_________(🔘)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
حق یہی ہےکہ پورے شہر میں اگر ایک مسجد میں اعتکاف ہوگیا تو سارے شہر کی طرف سے سنت کفایہ ادا ہوجائےگی ، شہرکے ہرمحلہ یا ہرمسجد میں اعتکاف لازم نہیں کیونکہ فقہائےکرام علیہم الرضوان نے اہل شہرکےترک پر گنہگارہونےکاحکم فرمایاہے اہل محلہ کےترک پرنہیں
*(🖌️امام شمس الدین خراسانی قہستانی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” وقیل سنۃ علی الکفایۃ حتی لوترک فی بلدة لاسآءوا “*
*{📕جامع الرموز ٢ ص٣٧٦ ،مکتبۃ الاسلامیہ ایران}*
*(✏️امام محقق شیخی زادہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” وقیل سنۃ علی الکفایۃ حتی لوترک اہل بلدة باسرھم یلحقہم الاسآء “*
*{📔مجمع الانہر ج١ ص٣٧٦ ، دارالکتب العلمیۃ}*
*(🖍️علامہ سیدمحمدابوالسعود مصری حنفی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” قولہ الاانہ سنۃ کفایۃ ، مشی علیہافی شرح مواھب الرحمن معللا بالاجماع علی عدم ملامۃ بعض اہل البلد اذا اتی بہ بعض منہم فی العشرالاخیرمن رمضان “*
*{📗فتح اللہ المعین علی شرح الکنز لملا مسکین ج١ ص٤٥١}*
*(🖋️اور علامہ عبدالحی لکھنوی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” الاعتکاف علی تقدیرکونہ سنۃکفایۃ کماھوالحق ھل ھوسنۃکفایۃ علی اہل البلدة کصلاةالجنازة ام سنۃ کفایۃ علی اہل کل محلۃ کصلوة التراویح بالجماعۃ ؟ فظاھرعباراتہم یقتضی الاول “*
*{📙الانصاف فی حکم الاعتکاف ص٣٦ ، ٣٧ ، دارالبشائرالاسلامیۃ}*
*(🖊️اورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” اعتکاف سنت کفایہ (یہ) ہےکہ اگرسب ترک کریں توسب سےمطالبہ ہوگا اورشہرمیں ایک نےکرلیاتوسب برئ الذمہ “*
*{📚بہارشریعت ج١ ص١٠٢١ ، دعوت اسلامی}*
*(✒️اور وہ جو علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرمایاکہ)*
*” نظیرھا اقامۃالتراویح بالجماعۃ “*
*{📗ردالمحتار ج٢ ص٤٤٢ ، دارالکتب العلمیۃ}*
اس کامطلب یہ ہے بعض کے ادا کرنےپر تراویح کی طرح ہے نہ کہ نفس تراویح کی طرح
اس کی دلیل خود انہی کےیہ الفاظ ہیں
*” فاذا قام بہاالبعض سقط الطلب عن الباقین “*
{ایضا}
*ھذا ماظہرلی والعلم الحقیقی عندربی؛*
*واللہ اعلم بالصواب؛*
ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شکیل اختر قادری برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ16/4/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
*الجواب صحیح والمجیب مصیب ومثاب(استاذالعلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*الجواب صحیح والمجیب نجیح(صدر شعبئہ افتاء حضرت علامہ مفتی) عثمان غنی جامعی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*الجواب صحیح والمجیب نجیح(حضرت علامہ مفتی شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
ا_________(🔇)___________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں