---------------------------------------------
*📚روزہ کی حالت میں گل منجن کرنا عندالشرع کیسا؟📚*
*◆ــــــــــــــــــــــ💠⭐💠ـــــــــــــــــــــــــ◆*
☆ *اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*☆
*الـســــوال:*
*کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ حالت روزہ میں گل منجن کا استعمال کرنا کیسا ہے بعض علماء کا فتوی ہے کہ گل منجن سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور بعض کا کہنا ہے کہ گل منجن مفسد صوم ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔*
*الســائل 👈 محمد وسیم القادری*
*◆ــــــــــــــــــــــ💠⭐💠ـــــــــــــــــــــــــ◆*
*وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ*
*📝الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*
*معلوم ہونا چاہئے کہ گل منجن کے استعمال کی دو صورت ہے اول یہ کہ گل منجن کو کھینی کے طور پر استعمال کرنا جیساکہ بعض لوگ گل منجن کو کھینی کی طرح ہونٹ میں دبا لیتے یا دیر تک منھ میں رکھے رہتے ہیں اس صورت میں بلاشبہ گل منجن کھینی کے حکم میں ہوگا جو مفسد صوم ہے۔ جیسا کہ فتاوی رضویہ قدیم جلد چہارم صفحہ٥٨٦ پر ہے "تمباکو جیسے کھائی جاتی ہےوہ اگرمنھ میں ڈالی جائے گی تو یقینا اس کا جرم لعاب کے ساتھ حلق میں جائےگا"*
*حضرت علامہ مفتی عبدالمنان صاحب اعظمی علیہ الرحمہ ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ فتاویٰ رضویہ جلد چہارم میں (ص٥٨٧) تمباکو کو جسے کھینی کہا جاتا ہے منھ میں رکھنےکو روزہ توڑنے والا بتایا ہے گل بھی اسی قسم کی ہے کھینی کی طرح اس کا بھی استعمال لوگ کرتے ہیں اس لئے اس کا استعمال بھی مفسد صوم ہے۔ (فتاوی بحرالعلوم جلددوم صفحہ٢٧٦)*
*دوم یہ کہ گل کو منجن کی طرح استعمال کرنا اب اگر دیر تک استعمال کیا جائے جیسا کہ لوگ کرتے ہیں تو یہ بھی مفسد صوم ہے ہاں اگر دیر تک نہ استعمال کیا جائے اور ضرورت ہو مثلاً دانت میں درد ہو یا دانت ٹیستا ہو یا پاخانہ نہ اترتا ہو جس کے سبب بیماری بڑھنے کا صحیح اندیشہ ہو وغیرہ وغیرہ تو اس صورت میں کوئی حرج نہیں جب کہ یہ یقین ہوکہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے۔ اور اگر بلاضرورت استعمال کیا جائے تو کراہت ہے جیسا کہ دیگر منجن کے استعمال میں کراہت ہے۔*
*حضور اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان نے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرمایا ہے۔*
*سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ روزے میں منجن جو بادام و کوئلہ و سپاری و گل وغیرہ کا بنتاہے اس کا استعمال کرنا کیسا ہے اور دربارۂ مسواک کیا حکم ہے بینواتوجروا*
*الجواب: مسواک مطلقاجائز ہے اگر چہ بعد زوال اور منجن ناجائز و حرام نہیں جب کہ اطمینان کافی ہوکہ اس کا کوئی جزحلق میں نہ جائے گا۔ مگر بے ضرورت صحیحہ کراہت ضرور ہے۔ درمختار میں ہے کرہ ذوق شئی الخ واللہ تعالیٰ اعلم*
*(فتاویٰ رضویہ قدیم جلدچہارم صفحہ ٦١٣/١٤)*
*خلاصہ حالت روزہ میں گل منجن کو کھینی کی طرح منھ میں رکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔*
*اور اگر اس طور پر استعمال کرے کہ یہ یقین ہوکہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے گا مگر دیر تک نہ استعمال کریں بلکہ چند بار دانتوں پر رگڑ کر جلد ہی کلی کر دیں تو اگر ضرورت صحیحہ ہو تو اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہیں بلاضرورت مکروہ ہے۔ اکابر علماء جنہوں نے مفسد صوم کہا ہے انہوں نے صورت اول کی وجہ سے کہا ہے اور جنہوں نے کہا کہ گل منجن مفسد صوم نہیں ہے انہوں نے صورت ثانی کی وجہ سے کہا ہے۔*
*الانتباہ*
*حالت روزہ میں کسی بھی منجن کو بلاضروت ہرگز استعمال نہ کیا جائے مزید یہ کہ گل منجن کو لوگ اکثر اپنی طلب کو پوری کرنے کےلئے استعمال کرتے جس میں بھلائی کم اور برائی زیادہ ہے ہاں اگر ضرورت صحیحہ ہو تو اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کا کوئی جزحلق میں نہ جائے پاؤڈر والے منجن کو گیلا کر لیا جائے اس میں زیادہ احتیاط ہے۔*
*بہرصورت حالت روزہ میں گل منجن کے استعمال سے احتراز کرنا چاہئے۔*
*وَاللّٰــــهُ تَعَـــالــٰی اَعـــلَمُ بِــالصَّــــوَاب*
*◆ــــــــــــــــــــــ💠⭐💠ـــــــــــــــــــــــــ◆*
*✍ کتبـــــــــــــــــــــــــہ:*
*عـبــدہ الـمـذنـب محمــــــــد ابـــراہــیــم خــان الـقـــادری الرضـــــوی الامجــــدی عـفـی عــنـہ، خـطـیــب و امـام غــوثــیـہ جـامـع مـســجـد شــانـتـی نــگــر بـھـیــونــڈی مـہـاراشــٹـــر الـھـنـــد*
*👇🏻 ( تصد یقات )👇🏻*
*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*پہلے گل ہتھیلی وغیرہ پر نکال کر پانی سے بھیگو لے پھر کامل احتیاط کے ساتھ دانتوں پر ملے اور اگر چہرہ نیچے کرلے تو اور بہتر ہے کہ اس صورت میں لعاب کے اوپر نہ جانے کی وجہ سے ذرات کے حلق تک پہنچنے کا احتمال بہت کم رہ جائے گا۔واللہ تعالی اعلم بالصواب*
*✅الجواب صحیح والمجیب مصیب و مثاب: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی غفر لہ خادم افتامرکزتربیت افتااوجھاگنج بستی یوپی*
*✅ الجواب صحیح*
*جمیل احمد خان قادری غفرلہ خادم الافتاء والتدریس دارالعلوم اہلسنت ضیاء الاسلام جامع مسجد اترولہ*
*✅ الجواب صحیح*
*انوار احمد تبسم برکاتی غفرلہ خادم الافتاء والتدریس دارالعلوم فخرالعلوم بلرام پور*
*✅صح الجواب*
*محمد محبوب رضا مصباحی عفی عنہ رضادارالافتاء بھیونڈی مہاراشٹر*
*✅ ماشاءاللہ*
*الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*منظو احمد یارعلوی عفی عنہ، خادم الافتاء والتدریس دارالعلوم برکاتیہ گلشن نگر جوگیشوری ممبئی*
*✅الجواب صحیح*
*محمد مبشر رضا ازہری عفی عنہ، نوری دارالافتاء کواٹرگیٹ بھیونڈی*
*✅ صح الجواب بعون الملک الوھاب*
*محمد اسماعیل خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازار گونڈہ*
*✅ الجواب صحیح*
*محمد معصوم رضانوری عفی عنہ منگلورکرناٹک انڈیا*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ، دارالعلوم اہلسنت محی الاسلام ڈومریاگنج سدھارتھ نگر*
*ماشاءاللہ بہت عمدہ جامع تحقیق جواب*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند*
*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*محمد امتیاز قمرعفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ*
*✧✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں