روزہ کمزور کیسے ہوتا ہے علماء اکرام فرماتے رہتے ہیں جھوٹ بولنے سے غیبت کرنے فاحشات ویڈیو دیکھنے سےعصرکےبعد نہانے سے روزہ کمزور ہو جاتا. کہاں تک صحیح ہے اور کہاں تک غلط

السلام علیکم. کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین روزہ کمزور کیسے ہوتا ہے علماء اکرام فرماتے رہتے ہیں جھوٹ بولنے سے غیبت کرنے فاحشات ویڈیو دیکھنے سےعصرکےبعد نہانے سے روزہ کمزور ہو جاتا. کہاں تک صحیح ہے اور کہاں تک غلط تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائے انظار عالم راجستھان
/////////////////////////////////////////////////////////
🌹وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🌹
                            🍃﷽🍃
✍️الجواب ۔ھو الھادی الی الصواب
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں رسول پاک ﷺ نے فرمایا"جوبری بات کہنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالی کو اس کی کچھ حاجت نہیں کہ اس نے کھانا پینا چھوڑ دیاہے"
📚صحیح البخاری'جلد اول' کتاب الصوم' باب من لم یدع قول الزور والعمل بہ فی الصوم' صفحہ ۶۲۸،

👈حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے راوی کہ 'سرکار نامدارﷺ نے فرمایا"روزہ اس کا نام نہیں کہ کھانے پینے سے باز رہناہو روزہ تو یہ ہے کہ لغو وبیہودہ باتوں سے بچاجاے"
📚المستدرک'للحاکم'کتاب الصوم'جلددوم'صفحہ ۶۷،
لہذا صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ غیبت'چغلی' جھوٹ'وغیرہ سے روزہ مکروہ ہوجاتاہے ۔ 
👈جیساکہ "بہارشریعت"میں ہے👇
" جھوٹ' چغلی'غیبت' گالی دینا'بیہودہ بات'کسی کو تکلیف دینا کہ یہ چیزیں ویسے بھی ناجائزوحرام ہیں روزہ میں اور زیادہ حرام اور ان کی وجہ سے روزہ میں کراہت آتی ہے"
📚جلداول' حصہ پنجم'صفحہ ۹۹۶
👈اور جہاں تک سوال میں تحریر ہے کہ عصر کے بعد نہانے سے روزہ کمزور ہوجاتاہے تو یہ لغو(بےکار بات) ہے اللہ رب العزت ہدایت نصیب فرماے آمین 
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
🕋ھذاماظھرلی واللہ اعلم بالصواب 🕋
            ✍️شرف قلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🔷
فقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ 
۲۱/رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۵/مئی ۲۰۲۰ء

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے