Header Ads

محبت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہی مدار ایمان ہے

محبت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہی مدار ایمان ہے

قرآن تو ایمان بتاتاہے انھیں
ایمان یہ کہتا ہے میری جان ہیں یہ۔
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہٗ العزیز لکھتے ہیں:
"اہل سنت وجماعت کامدار ایمان، حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت ہے۔جب تک اپنے ماں باپ،اولادتمام جہان سے زیادہ حضور کی محبت نہ رکھے مسلمان نہیں۔خودحضوراقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
*تم میں کوئی مسلمان نہیں ہوتا جب تک میں اسے اس کے ماں باپ،اوراولاداورسب لوگوں سے زیادہ پیارانہ ہوں۔*
محب کو محبوب کی ہرشیٔ عزیز ہوتی ہے،ہمارے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کاجنہیں تمام اوصاف حمیدہ میں اعلیٰ کمال،اورجن کاہرکمال ابدی اور لازوال،اورجوہرنقص وعیب سے منزہ وبے مثال،ان کاہرعلاقہ والا،سنی کے سرکاتاج ہے۔چاہے صحابہ ہوں،خواہ ازاوج ،خواہ اہل بیت،رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین۔پھرکیاکہناہے ان کا،جوحضورکے جگرپارے،اورعرش کی آنکھ کی تارے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
*حسین میرا اورمیں حسین کا،اللہ دوست رکھے اسے جو حسین کو دوست رکھے،حسین ایک نسل نبوت کی اصل ہے"*
جس کی محبت ناقص اس کا ایمان ناقص"
(فتاویٰ رضویہ:138.9،رضااکیڈمی،ممبئ،نصف آخر)
جان ہے عشق مصطفیٰ روزافزوں کرے خدا۔
جس کو ہودردکامزہ نازدوااٹھاۓ کیوں۔
*ترسیل فکر*
{محمد اسلم رضا قادری}
رکن: سنی ایجوکیشنل ٹرسٹ باسنی ناگور شریف۔
٣شوال المکرم ١٤٤١ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے