کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اس وقت لوک ڈاؤن میں جس مسجد میں جمعہ کی نماز قائم ہوتی تھی تو اس وقت وہ جمعہ کی نماز نہیں ہو رہی ہے تو کیا اسی مسجد میں ظہر کی نماز تنہا یا پھر جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں ؟
سائل محمد امین رضا لکھیم پوری
////////////////////////////////////////////////////////////
🌹وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🌹
🍀﷽🍀
✍️الجواب۔ بعون الملک الوھاب۔
صورت مستفسرہ میں حکم یہ ہے کہ
جو لوگ ایسی جگہ پر ہیں کہ جہاں شرعا جمعہ جائز ہے اور موجودہ حالات کے پیش نظر جمعہ کی نماز ادا نہیں کر پارہے ہیں تو ان لوگوں کے لئے حکم شرع یہ ہے کہ وہ لوگ تنہا تنہا ظہر پڑھیں جماعت نہ کریں کیوں کہ ایسی جگہ جہاں جمعہ جائز ہے جمعہ کے دن ظہر با جماعت پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ۔
📚"درمختار" میں ہے👇
"کرہ تحریما لمعذور ومسجون ومسافراداء ظھر بجماعۃ فی مصر قبل الجمعۃ وبعدھا لقلیل الجماعۃ وصورۃ للمعارضۃ"
📚جلد سوم' صفحہ ۳۶
🌹"فتاوی رضویہ"میں ہے👇
"جہاں جمعہ نہ ہوتاہو خواہ مکان یا میدان میں کسی جگہ یہ لوگ جمعہ نہیں پڑھ سکتے بلکہ اپنی ظہر تنہاتنہا پڑھین"
📚جلدسوم'صفحہ ۶۹۰،
🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢
واللہ اعلم بالصواب۔
✍️۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔👇
فقیر محمدامتیاز عالم رضوی مجاہدی عفی عنہ
۱۴/رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ بمطابق ۸/مئی ۲۰۲۰ء
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں