غربت اللّٰه تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے

غربت اللّٰه تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📬 دنیا کا مال نہ ہونا اور غربت کا شکار ہونا اللّٰه تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش ہے، ایسے موقع پر صبر کا دامن مضبوطی سے پکڑنا چاہئے۔ 
اس جگہ ہم 3 ایسی احادیث ذکر کرتے ہیں کہ اگر غریب اور مَفلوکُ الْحال مسلمان ان پر عمل کرلیں تو ان شاء اللّٰه انہیں صبر و قرار نصیب ہو جائے گا۔

*(1)* حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے، رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 
’’جب تم میں سے کوئی شخص 
اس کی طرف دیکھتا ہے جس کو اس پر مال اور شکل و صورت میں فضیلت حاصل ہو تو اس کو چاہئے کہ وہ اپنے سے کم درجے والے کی طرف دیکھے جس پر اسے فضیلت حاصل ہے۔
*( مسلم، کتاب الزہد والرقاءق، ص۱۵۸۴، الحدیث: ۸(۲۹۶۳)*

*(2)* حضرت ابو ہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، حضورِ اقدس صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 
’’اپنے سے کم حیثیت والے کی طرف دیکھو اور جو تم سے زیادہ حیثیت کا ہے اس کی طرف نہ دیکھو کیونکہ یہ عمل اس سے زیادہ قریب ہے کہ تم (اپنے اوپر)  اللہ تعالیٰ کی نعمتوں  کو حقیر نہ جانو۔‘‘
*( مسلم، کتاب الزہد والرقاءق، ص۱۵۸۴، الحدیث: ۹(۲۹۶۳)*

*(3)* حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللّٰه عنہما سے روایت ہے، رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 
’’دو باتیں ایسی ہیں جس میں وہ پائی جائیں تو اللہ تعالیٰ اسے صابر و شاکر لکھتا ہے اور جس میں یہ دونوں خصلتیں نہ ہوں اسے اللہ تعالیٰ صابر و شاکر نہیں لکھے گا۔ 
(۱) جو شخص دینی معاملات میں اپنے سے اوپر والے کی طرف دیکھے اور اس کی پیروی کرے۔ 
(۲) دُنیوی اُمور میں اپنے سے نیچے والے کی طرف دیکھے اور اللہ تعالیٰ کا اس بات پر شکر ادا کرے کہ اسے اس پر فضیلت دی۔ اور جو آدمی دینی اُمور میں اپنے سے نیچے والے کیطرف اور دُنیوی اُمور میں  اپنے سے اوپر والے کی طرف دیکھے اور اس پر افسوس کرے جو اسے نہیں ملا تو اللہ تعالیٰ اسے صابر و شاکر نہیں لکھتا۔‘‘
*( ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ، ۵۸-باب، ۴ / ۲۲۹، الحدیث: ۲۵۲۰)*

اللّٰه تعالٰی مسلمانوں کو احادیث پر عمل کرنے اور غربت و مسکینی کی حالت میں صبر و شکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰه علیہ وسلم

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجــدی 📱917798520672+*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے