کیا فرماتے هیں علمائے کرام و مفتیان شرع مسلئه ﺫیل کے بارے میں که
ایک امام داڑهی میں سیاه رنگ کر کے نماز پڑهاتا تها.... بعد میں مقتدی کو معلوم هوا ... کیا اب اس امام کے پچهے نماز پڑهنا صحیح هےیا نهیں ؟؟؟اور اگر صحیح نهیں هے تو کیوں ؟؟؟ اور معلوم چلنے سے پهلے جتنے رکعت نماز اس امام کے پچهے پڑها تها اس کا کیا حکم هے؟؟؟؟
شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں...
سائل- محمد نجم الحق.. بنگال.. مرشدآباد
//////////////////////////////////////////////////////////////
🔹وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔹
🕋باسمہ تقدس وتعالی🕋
✍️الجواب۔بعون الملک الوھاب۔
جنگ کے علاوہ سیاہ خضاب لگانا ناجائزوحرام ہے۔
📖جیساکہ کتب احادیث میں مذکورہے👇
"حضور سیدعالم ﷺ نے فرمایا"غیروا ھذابشیی واجتنواالسواد"
🖊️(ترجمہ)یعنی اس سفیدی کو بدل دو اور سیاہی کے قریب نہ جاؤ۔
📚"مسلم شریف' جلددوم'صفحہ نمبر۱۹۹
📗"سنن ابوداؤد"میں ہے 👇
"یکون قوم یخضبون آخرالزمان بالسواد کحواصل الحمام لایریحون رائحۃ الجنۃ"
🖋️(ترجمہ)آخرزمانے میں کچھ لوگ ایسے ہونگے جوسیاہ خضاب کرینگے جیسے کبوتر کے پوٹے یہ لوگ جنت کی خوشبو نہیں پائینگے۔
📘جلددوم'صفحہ نمبر۲۲۲،
📕"مجمع الزوائد"میں ہے👇
"من خضب بالسواد سواداللہ وجھہ یوم القیامۃ"
✒️(ترجمہ)یعنی جس نے کالا خضاب لگایا قیامت کے دن اللہ عزوجل اس کا چہراسیاہ فرماےگا۔
📓جلدپنجم'صفحہ نمبر۱۶۳،
📃"درمختار"میں ہے👇
"ویکرہ بالسواد ای لغیرالحرب"
📙جلدپنجم'صفحہ نمبر۶۰۵،
👈یہاں جہاد سے مراد حرب یعنی جنگ ہے اس لئے "درمختار "میں "لغیرالحرب"ہے فرمایا اور ظاہرہے کہ کسب مال یاامامت جنگ یاحرب نہیں اور جنگ میں کالا خضاب لگانے کی اجازت اس لئے ہے کہ دشمن مجاہد کی کالی داڑھی دیکھ کر جوان خیال کرکے موعوب وخوفزدہ ہو۔
👈اسی کے تحت"ردالمحتار"میں ہے👇
قال فی الذخیرۃ اماالخضاب للغز ولیکون اھیب فی عین العدو فھومحمودبالاتفاق"
📚جلدپنجم'صفحہ نمبر۶۰۵،
🖊️لہذا جوامام سیاہ خضاب لگاے وہ فاسق معلن ہے اسے امام بنانا گناہ اور اس کے پیچھے نماز پڑھنی مکروہ تحریمی ہے اور جو نمازیں ان کے پیچھے پڑھی گئیں ان کا دوبارہ پڑھناواجب ہے۔
📚"درمختار"میں ہے👇
کل صلوۃ ادیت مع کراھۃ تحریم تجب اعادتھا"
📚جلداول' صفحہ نمبر ۳۰۷،
📘"غنیۃ المستملی"میں ہے👇
لوقدموافاسقا یاثمون بناءعلی ان کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم"
📕صفحہ نمبر ۵۱۳،
🔹،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،🔹
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
((((((✍️کتبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)))))))👇
العبدالمعتصم محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ مقیم حال شہر نشاط بھاگلپور بہار(الہند)
۲۵/وین شب رمضان المبارک۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۹/مئی ۲۰۲۰ء۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں