بغیر وضو اذان دیناکیسا

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚بغیر وضو اذان دیناکیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ 
ایک سوال ھے حضور اس کی وضاحت فرما دیں بغیر وضو آذان دینا کیسا ھے چونکہ ایک آدمی بار بار بغیر وضو کا ھی آذان دیتا ھے حدیثوں کی روشنی میں جواب فرما دیں مع حوالہ کے پوسٹ کی شکل میں۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ* 
*الجواب بعون الملک الوھاب*

جائز ہے با یں معنے کہ اذان ہو جائے گی مگر چاہئے نہیں، حدیث میں اس سے ممانعت آئی ہے، ولہذا علّامہ شرنبلالی نے نظر بحدیث کراہت اختیار فرمائی۔
*(📕فتاوی رضویہ جلد پنجم ص370)*
محدث یعنی بے وضو آدمی اذان دے سکتا ہے مگر بے وضو آذان دینا مکروہ ہے اسلئے مستحب یہ ہے کہ باوضو اذان دے۔
وینبغی یستحب ان یوذن ویقیم علی طھر فان اذن علی غیر وضوء جاز لانہ ذکر ولیس بصلوة فکان الوضوء فیہ استحبابا کمافی القراة 
*(📕ھدایہ اول کتاب الصلوةص90)*
یعنی مناسب ہے کہ اذان اور اقامت حالت طہارت میں کہے پس اگر اذان دیا غیر وضو تو جائز ہے اس لئے کہ یہ ذکر ہے نماز نہیں وضو اس میں مستحب ہے جیسا کہ تلاوت میں یاد رہے اقامت کے لئے وضو ضروری ہے اسی طرح جنبی کو بغیر غسل کے اذان کہنا مکروہ ہے۔
*(📙ویکرہ ان یوذن وھو جنب ھدایہ اول کتاب الصلوة ص91)*

*واللہ اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*کتبـــہ:*
*حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم شہید اعظم دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی۔*
*رابطہ📞9918562794)*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے