Header Ads

فحش ویڈیوز دیکھنے کی وجہ سے منی خارج ہوجائے تو روزے کا شرعی حکم

*🕳فحش ویڈیوز دیکھنے کی وجہ سے منی خارج ہوجائے تو روزے کا شرعی حکم؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🌷ســـــوال👇*
سوال یہ کہ ایک شخص ہے جس کو رات کے 1بجے احتلام ہوا پھر وہ شخص سحری کر لیا ناپاکی کی حالت میں اس کے بعد پھر وہی شخص دن کے 10 بجے کسی سے زنا کر لیا یا کوی ایسا ویڈیو دیھا جس کی وجہ سے اس شخص کا منی خارج ہوگیا تو کیا اس شخص کا روزہ ٹوٹ جاے گا یا مکروہ ہو گا اس کا جواب عنایت فرمائیں اور شکریہ کا موقع دیں -
*السائل=== محبوب رضا کشن گنج بہار*


*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
اگر کسی شخص کو رات میں احتلام ہوا اور اس نے اسی ناپاکی کی حالت میں سحری کرلیا تو اس کا روزہ درست ہے،،
جیساکہ فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے کہ
حالت جنابت میں روزہ درست ہے اس سے روزے میں کوئی نقص و خلل نہیں آئے گا، طہارت باجماع آئمہ اربعہ شرط صوم نہیں ہے، البتہ وہ شخص نمازیں قصداً چھوڑنے کے سبب اشد گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوگا،،
*📓((فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ 615))*

پھر اگر اسی شخص نے دن کے دس بجے زنا کیا،تو بہار شریعت میں ہے کہ عورت کا بوسہ لیا یا چھوا یا مباشرت کی یا گلے لگایا اور انزال ہوگیا تو روزہ جاتا رہا،،
لہذا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو جان بوجھ کر زنا کرے اس پر قضاء کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا،، 
*📓((بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ 988))*
 
اور اگر گندے اور فحش مناظر ، ویڈیوز دیکھنے کی وجہ سے شہوت کے ساتھ انزال ہوگیا اور اس کا کوئی فعل نہیں پایا گیا یعنی ہاتھ وغیرہ کے استعمال کے بغیر شہوت کے ساتھ منی خارج ہوگئی تو روزہ نہیں ٹوٹے گا، مگر اس سے روزے کی نورانیت چلی جائے گی اور روزہ مکروہ ہوجائے گا، اور وہ سخت گنہگار بھی ہوگا اور اس پر غسل بھی فرض ہوجائے گا،،

*📓((روزے کے مسائل اور ان کا حل صفحہ 34))*

*واللّٰہ تبارک تعالیٰ اعلم بالصواب* 
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضــرت علامــہ ومــولانا محمـد اختــر رضـا نـوری صــاحــب قبلــہ مدظلــہ العالــی والنورانی بہادر گنج ضلع کشـــــن گنج بہار*
*(مــــــورخــــــہ:👈 10/05/2020)*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*🌹رابـــطـــہ نـــمـــبـــر 👇*
*📲+91 7782988809*

*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
رابطہ نمبر 👇
*https://wa.me/+917860124553*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد رضــا بـرکاتـی مقـام جـئےنـگـرضـلـع روتـہـٹ(نیپــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے