کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں بہت سارے گروپ میں ایک میسیج ویڈیو یا آڈیو کی شکل میں ارسال کیا جاتا ہے جسمیں کہا جاتا ہے کہ آج بی بی فاطمہ کے پیدائش کا دن ہے اسے دس لوگوں تک پہچاؤ یہ کام ہوجائے گا تو دس منٹ بعد کوئی غیبی کرشمہ دیکھنے کو ملے گا کیا ایسا کہنا اور بولنا درست ہے ؟
بارہ مہینہ قریب یہ پیغام بھیجاجاتا ہے ۔۔۔۔بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کا حقیقی پیدائش کی تاریخ کیا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی حافظ احمد رضا ہریہرگنج پلاموں۔۔۔۔۔
"""""""""--------""""""""""--------""""""""""--------""""""""""-----
🌹وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🌹
🍀﷽🍀
✍️الجواب۔بعون الملک الوھاب ۔
اوڈیو' ویڈیو یا دیگر ذرائع کی شکل میں لغو بات کی نشرواشاعت کرنا جس کا شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے جائز ودرست نہیں ہے۔ اور ایسی
باتوں پر بالکل دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
👈آپ سیدہ طاہرہ رضی اللہ عنہا ک پیدائش کے سال میں اختلاف ہے بعض لوگوں نے کہا کہ جب نبی کریم ﷺ کی عمر مبارک اکتالیس برس کی تھی آپ پیداہوئیں اور کچھ لوگوں نے لکھاہے کہ اعلان نبوت سے ایک سال قبل ان کی ولادت ہوئی ۔اور علامہ ابن جوزی نے تحریر فرمایاہے کہ اعلان نبوت سے پانچ سال پہلے جبکہ خانہ کعبہ کی تعمیر ہورہی تھی آپ پیداہوئیں۔۔۔۔۔۔۔۔
📚خطبات محرم صفحہ نمبر ۲۶۳
واللہ اعلم بالصواب۔
✍️کتبہ۔ فقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ ۶/رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ بمطابق ۳۰/اپریل ۲۰۲۰ء
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں