حالت روزہ میں اگر احتلام ہو جاےء تو روزہ ٹوٹے گا یا نہی

السلام علیکم. کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین. اس مسئلے پر کہ حالت روزہ میں اگر احتلام ہو جاےء تو روزہ ٹوٹے گا یا نہی سائل. احمد رضا بنارس

             🌷وعليكم السلام🌷
         🍀باسمہ تقدس وتعالی🍀
✍️الجواب ۔بعون الملک الوھاب۔
صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ حالت صوم میں احتلام ہوجانے کی صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوتاہے کیونکہ احتلام خواہ مرد کو ہو یا عورت کو ہو بہرحال یہ اختیاری نہیں ہے ۔اور مفسد صوم کی کوئی علت نہیں پائی جارہی ہے ۔
جیسا کہ ترمذی شریف میں ہے👇
عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ ثلاث لا یفطرن الصائم القیی'الحجامۃ' والاحتلام"
👈بہارشریعت میں ہے 👇
"احتلام ہوا یا غیبت کی تو روزہ نہ گیا "
📚حصہ پنجم صفحہ نمبر۹۸۴،
🕋واللہ اعلم بالصواب🕋
✍️کتبہ۔۔۔۔۔۔
فقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ ۶/رمضان المبارک۱۴۴۱ھ بمطابق ۳۰/اپریل ۲۰۲۰ء

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے