ایک ساتھ کئی جنازہ پڑھنا کیسا

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚ایک ساتھ کئی جنازہ پڑھنا کیسا📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

بارگاہِ علمائے کرام میں عریضہ بعد سلام ورحمت

 مسلمانوں کے کئی جنازے جن میں مرد و عورت کے ساتھ نابالغ بچے لڑکے لڑکیاں سب شامل ھوں سبکی نماز جنازہ یکبارگی ادا ھوگی یا الگ الگ اور اسکا طریقہ کیا ھوگا 
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ؟ 

*سائلم:حمد اانس رضا۔ متعلم جامعہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیرشریف اتراکھنڈ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ*
 *👇🏻👇🏻الــــجــــــــــوابــــــــــ👇🏻👇🏻*
*اگر کئی ایک ساتھ آجائیں تو ایک ساتھ سب کی اجتماعی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں یعنی ایک ہی نماز میں سب کی نیت کر لی جائے*
*لیکن افضل یہ ہے کہ سب کی علیحدہ علیحدہ نماز جنازہ پڑھیں اور اس صورت میں یعنی جب علیحدہ علیحدہ پڑھیں تو ان میں جو افضل ہے اس کی پہلے پڑھے اور اس کے بعد اس کی نماز پڑھےجو پہلے والے کے بعد سب میں افضل ہے وعلی ھذا القیاس* 

*📄چنانچہ علامہ حصکفی درمختار میں تحریر فرماتے ہیں کہ " و اذا اجتمعت الجنائز فافراد الصلاة على كل واحدة اولى من الجمع و تقديم الأفضل افضل وان جمع جاز " اھ*
*' یعنی جب ایک ساتھ کئی جنازے آجائیں تو سب کا الگ الگ پڑھنا اجتماعی طور پر پڑھنے سے بہتر ہے اور جب علیحدہ علیحدہ جنازہ پڑھیں تو جو افضل ہے اس کا پہلے جنازہ پڑھنا افضل ہے اور اگر سب کا اکٹھا نماز جنازہ پڑھا تب بھی جائز ہے " اھ*

*(📚 الدر المختار کتاب الصلوۃ باب صلوة الجنائز ج 1 ص 120 دار الکتب العلمیہ بیروت )*

*🏷اور لیکن ان میں افضل کو امام کے قریب رکھیں پھر اس کے بعد جو افضل ہے علی ھذا القیاس اور اگر فضیلت میں برابر ہوں تو جس کی عمر زیادہ ہو اسے امام کے قریب رکھیں یہ اس وقت ہے کہ سب ایک جنس کے ہوں اور اگر مختلف جنس کے ہوں تو امام کے قریب مرد ہو اس کے بعد لڑکا پھر خنثی پھر عورت پھر قریب البلوغ لڑکی یعنی نماز میں جس طرح مقتدیوں کی صف میں ترتیب ہے اس کا عکس یہاں ہے*
*جیسا کہ درمختار میں ہے کہ " ان شاء جعل الجنائز صفا واحدا و قام عند افضلهم وان شاء ( جعلها صفا مما يلى القبلة ) واحدا خلف واحد ( بحيث يكون صدر كل ) جنازة ( مما يلى الامام ) ليقوم بحذاء صدر الكل وان جعلها درجا فحسن لحصول المقصود ( و راعى الترتيب ) المعهود خلفه حالة الحياة فيقرب منه الأفضل فالأفضل الرجل مما يليه فالصبى فالخنثى فالبالغة فالمراهقة " اھ*
*یعنی ایک ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں اگر چاہے تو سب جنازہ کی ایک صف بنالے اس طرح کہ ایک کا سر دوسرے کے پاوں کی طرف ہو اور امام ان میں سب سے افضل کے سامنے کھڑا ہو اور اگر چاہے تو ان کو قبلہ کی طرف ایک دوسرے کے پیچھے رکھ کر صف بنائے اس طرح کے ہر ایک کا سینہ امام کے مقابل ہوتا کہ امام سب کے مقابل کھڑا ہو اس صورت میں صف کو درجہ بنائے ( یعنی ایک کا سر دوسرے کے کچھ نیچے بائیں جانب کرے اس طرح کہ ہر جنازہ بنسبت پہلے کے تھوڑا سا بائیں جانب ہو ) تو بہتر ہے پس ان میں سے افضل کو امام اپنے قریب رکھے پھر جو اس سے کم ہو مرد کو اپنے پاس رکھے پھر لڑکے کو پھر خنثی کو پھر بالغہ عورت پھر قریب البلوغ لڑکی کو " اھ*

*(📚 الدر المختار کتاب الصلوۃ باب الجنائز ج 1 ص 120 دار الکتب العلمیہ بیروت ) :*
*واللہ اعلم بالصواب*

◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*✍شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*

*📞+917666456313*
   ◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے