کیا جنازہ کے ساتھ بلند آواز سے حمد و نعت پڑھنا جائز ہے

*🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚کیا جنازہ کے ساتھ بلند آواز سے حمد و نعت پڑھنا جائز ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
تمام مفتیان کرام کے بارگاہ میں عرض ہیکہ میت کو قبرستان لے جانے میں مختلف علاقے میں مختلف طریقہ دیکھنے میں آتا ہے کہیں لوگ کلمہ شریف کہیں درود شریف کہیں نعت و منقبت پڑھتے جاتے ہیں حضرت واضح کردیں کون سا طریقہ افضل ہے۔
*سائل: رحمت شاہدی کٹیہار*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الوھاب* 

مختلف علاقے میں مختلف طریقے جو آپ دیکھتے ہیں وہ سب درست ہے۔
خواہ درود شریف، نعت، سلام وغیرہ پڑھتے جائیں سب درست ہے۔

📄جیسا کہ حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
جنازے کے ساتھ بلند آواز سے کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت یا حمد ونعت وغیرہ پڑھنا جائز ہے۔
مزید تفصیل کے لئے دیکھئے۔
*(📚 فتاویٰ رضویہ ، ۹ / ۱۳۹ تا ۱۵۸ )*

*واللہ اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبـــــــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار۔*
*+918051028089*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*

*✅الجواب صحیح و صواب حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ ھرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بھار*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے