بانی جامعہ اشرفیہ حضور حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز محدث مرادآبادی علیہ الرحمہ

بانی جامعہ اشرفیہ حضور حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز محدث مرادآبادی علیہ الرحمہ رات کا کھانا کھانے کے لیے بیٹھے تو آپ کی بڑی بیٹی آپ کے سامنے روٹی کی ڈلیا رکھی اور بعد میں دال کا پیالہ لا کر قریب رکھ دیا۔ روشنی دور تھی اسلئے آپ دال کو نہ دیکھ سکے اور صرف سوکھی روٹی کھا کر پانی پی لیا اور پھر کھانے کے بعد دعا پڑھنے لگے۔ صاحب زادی نے عرض کی: ابا جان! آپ نے دال نہیں کھائی؟ آپ ؒ نے تعجب سے پوچھا: اچھا! دال بھی ہے؟ میں سمجھا صرف روٹی ہی ہے۔ [فیضان حافظ ملت:16]

یہ وہی حافظ ملت رحمه الله ہیں جنہوں نے ہزاروں #مصباحی علماء پیدا کئے، حافظ ملت رحمه الله نے اپنی پوری زندگی جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے لیے وقف کر رکھی تھی، #حافظ_ملت خود فرماتے ہیں: "میں نے جامعہ اشرفیہ کو اپنا پسینہ نہیں خون پلایا ہے۔" الله تعالیٰ حافظ ملت محدث مرادآبادی کی تربت پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے، اور ہمیں و علماء اہلسنت کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے