حضور تاج الشریعہ الشاہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری ازہری علیہ الرحمہ سے سوال ہواکہ آپ نے حضورخواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں کوئی منقبت تحریر فرمائی ہے؟توآپ نے ارشاد فرمایا:
"دعا کریں،بہت دنوں سے اب شعرگوئ کاسلسلہ منقطع ہے کچھ ہوجائے تو میں عرض کردوں اور حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تبارک وتعالیٰ عنہ کی شان میں،میں کچھ کہوں اور اس بارگاہ میں قبول ہوجائے یہ میرے لئے ذریعۂ نجات ہے۔اوریوں بھی اولیاکی نیازمندی خصوصاً حضورغوث اعظم رضی اللہ تبارک وتعالیٰ عنہ اور حضور خواجہ غریب نواز رضی اللہ تبارک وتعالیٰ عنہ کانام لیناہم نیازمندوں کے لئے بہت کافی ہے اور ہم سے کوئی منقبت ہویانہ ہوہم ان اولیاۓ کرام کے نیازمندہیں اور ان کے تصرفات ہم ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ بیرون ہنداورساری دنیامیں ہم سب سنی دیکھتے ہیں اور انہیں کی برکات کاصدقہ ہم سب سنیوں کو ملتا ہے"
(حضور تاج الشریعہ کی فقہی مجالس،ص"66۔حصہ اول)
پھرآپ نے سلطان الہندحضورسیدناخواجہ غریب نوازچشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں منقبت لکھی بھی،
عشق وعقیدت میں ڈوبے ہوئے اشعار ملاحظہ فرمائیں۔
خواجہ ہندوہ دربار ہے اعلیٰ تیرا
خسرودہرہواہےمانگنے والاتیرا
فیض سلطان سخاوت ہے نرالا تیرا
کبھی محروم نہیں پھرتاہے منگتا تیرا
*تیری چوکھٹ پہ جو آیاوہ بناشاہ زماں*
*خسروادہرمیں فرمان ہے چلتا تیرا*
(سفینۂ بخشش،ص:79،نوری مشن،مالے گاؤں)
*ترسیل:*
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
رکن: سنی ایجوکیشنل ٹرسٹ
باسنی ناگور شریف۔
١٢ذی قعدہ ١٤٤١ھ
4جولائ 2020
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں