برصغیرہند کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ مبارک ہو
جنوب ہند کیرالا میں 31جولائی بروزجمعہ کو عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی کیونکہ یہاں پر 29ذیقعدہ کو چاند نظر آگیا تھا۔اور ہندوستان کی اکثر ریاستوں میں 22جولائی 2020 ء کو ذیقعدہ مكمل ہواہے اس لئے شمال ہند میں اس سال یکم اگست 2020ء سنیچر کو عید الاضحی منائی جائیگی ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ۔
۱۔سنت ہے کہ یکم ذی الحجہ سے ۹ذی الحجہ تک روزہ رکھیں۔ورنہ یوم عرفہ ۹ذی الحجہ کو روزے کاضرور اہتمام کریں اور ۱۰ذی الحجہ کو صاحب حیثیت حضرات ضرور قربانی کریں اور قربانی کے جانوروں کے تعلق سے خوب صفائی کا اہتمام کریں ۔اللہ تعالیٰ کورونا کی وباسے ہم سب کو اور ساری دنیا کو محفوظ فرمائے (آمین
۲۔ ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ وغیرہ قوانین کے ساتھ مساجد میں اجازت یافتہ تعدادمیں باجماعت نماز عیدالاضحیٰ ادا کریں ۔
طالب دعا
شیخ ابوبکر احمد ملیباری
گرانڈ مفتی آن انڈیا
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں