Header Ads

حضرت مولانا حافظ دوست محمد للہی رحمۃ اللہ علیہ

*📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯حضرت مولانا حافظ دوست محمد للہی رحمۃ اللہ علیہ🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

حضرت مولانا حافظ دوست محد ابن حضرت خواجہ غلام للہی (رحمۃ اللّٰه علیہ) ۱۲۶۶ھ/۵۰۔ ۱۸۴۹ء میں للہ شرف ( ضلع جہلم ) میں پیدا ہوئے۔ 
ابھی آپ شیر خوار ہی تھے کہ عارف یگانہ حضرت خواجہ غلام محی الدین قصوری دائم الحضوری قدس سرہ نے آپ کو ایک مکتوب میں تحریر فرمایا :

’’مولوی حافظ دوست محمد کو دعا‘‘

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ حافظ بھی ہوئے اور مولوی بھی۔ تکمیل علوم کے بعد تین سال تک والد ماجد سے کسب سلوک کیا اور سلسلۂ مجددیہ کے مقامات کی تکمیل کر کے سر ہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ کے ایماء سے خلافت و اجازت سے مشف ہوئے۔

والد ماجدحضرت خواجہ غلام نبی للہی قدس سرہ کے وصال کے بعد مسند ارشاد پر فائز ہوئے اور حق کی جانب خلق خدا کی رہنمائی فرمائی ، غرباء اور مساکین کو الطاف خسروانہ سے نواز تے اور اہل دنیا سے کچھ غرض نہ رکھتے ، صاحب حال ہوتے ہوئے کمال اخفاء سے کام لیتے ، اہل حاجت حاضر ہوتے اور آپ کی نگاہ التفات سے کامیاب ہو کر لوٹتے۔

۱۸ذوالحجہ ، ۸ اپریل ( ۸ ۱۳۱ھ/۱۹۰۱ء) کو آپ کا وصال ہوا اور للہ شریف میں اپنے والد ماجد کے پہلو میں محو استر ا حت ہوئے۔
آپ کے بعد آپ کے فرزند ارجنمد حضرت خواجہ محمد عبد الرسول قدس سرہ ہادیٔ خلق بنے لیکن عین عالم شباب میں ۲۹ سال کی عمر میں ۷ رمضان المبارک ، ۲۰ اگست (۱۳۳۰ھ/۱۹۱۲ئ) کو راہئی دار آخرت ہوئے [1]


[1] محمد حسن نقشبندی ، مولانا: حالات مشائخ نقشبندیہ مجددیہ، ص ۳۸۲۲۔

(تذکرہ اکابرِاہلسنت)

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ محــمد یـوسـف رضــا رضــوی امجــدی 📱919604397443*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے